?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کا دعویٰ کر لیا۔
پنجاب میں 9 اپریل بروز اتوار اورخیبر پختونخوا میں 16 اپریل کو پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ ہفتے پنجاب کا شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔ انتخابی عملے کی تعیناتی اور آپریشنل امور کو حتمی شکل دے دی گئی۔پولنگ کے دن کا اعلان الیکشن کمیشن کی حتمی منظوری سے ہوگا۔
انتخابی سامان کی خریداری کے حوالے سے بھی ہوم ورک مکمل کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے محفوظ کیاگیا فیصلہ سنایا ۔ جسٹس جواد حسن نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے اور اسی لیے الیکشن کا شیڈول فوری طور پر جاری کیا جائے۔
قبل ازیں سماعت کے آغاز پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہود نے کہا تھا کہ گورنر کے وکیل شہزاد شوکت راستے میں ہیں، وہ آ رہے ہیں، جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو بھی بلایا تھا، وہ کہاں ہیں۔ دوران سماعت آئی جی پنجاب عثمان انور بھی لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔جسٹس جواد حسن نے آئی جی سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب آپ الیکشن کے بارے میں کیا کہتے ہیں، جس پر آئی جی نے جواب دیا کہ میں ابھی آیا ہوں، مجھے اس کیس کے بیک گرائونڈ کا نہیں پتا، ہم نے اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں، انتخابات سے متعلق جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہوگا، ہم اس پر عمل درآمد کریں گے۔
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ ہمیں بس آپ کی یقین دہانی چاہیے تھی، آئی جی پنجاب جانا چاہیں تو عدالت سے جاسکتے ہیں۔اس دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ہم عدالت اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدر آمد کرنے کے پابند ہیں، اس موقع پر عدالت نے چیف سیکرٹری کو بھی جانے کی اجازت دے دی۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، انہوں نے استدلال کیا کہ یہ کیس صرف الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے ہے، تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو اس کیس میں فریق نہیں بنایا جاسکتا۔


مشہور خبریں۔
روس کا پاکستان سے چاول کی درآمد پر پابندی لگانے کا انتباہ
?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) روس نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ
اپریل
عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے ، شیخ وقاص اکرم کا دعویٰ
?️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص
مارچ
پاکستان اور 8 اسلامی-عرب ممالک نے اسرائیلی رجیم کی فلسطینیوں پر سزائے موت نافذ کرنے والے قانون کی مذمت کر دی
?️ 2 اپریل 2026سچ خبریں: پاکستان اور سات اسلامی-عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک
اپریل
یوکرین فوری طور پر صدارتی انتخابات کرائے؛ ٹرمپ کا مطالبہ
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں صدارتی
دسمبر
امریکہ کو تیار رہنا چاہیے، دنیا میں تشویشناک حالات ہیں: پینٹاگون
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے انتباہ جاری کیا ہے کہ
نومبر
These 7 Creams Will Turn Your Feet Into Silky Little Nuggets
?️ 30 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
سیلاب کے بعد وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے قومی پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ
?️ 11 ستمبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور
ستمبر
یحییٰ سنوار کو حماس کا سربراہ منتخب کرنے کی وجوہات
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیل کی سیکورٹی اداروں کے افسراں اور یہاں تک کہ بائیڈن
اگست