?️
شانگلہ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر مبینہ خودکش دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، گاڑی پر حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز’ کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 5 چینی باشندوں کے علاوہ اُن کا ایک مقامی ڈرائیور بھی شامل ہے۔
ریجنل پولیس چیف محمد علی گنڈاپور نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔
محمد علی گنڈاپور نے مزید بتایا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں کے علاوہ اُن کا ایک پاکستانی ڈرائیور بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
خیبرپختونخوا پولیس جائے و قوع پر پہنچ چکی ہے اور ریلیف آپریشن شروع کردیا۔
واضح رہے کہ داسو میں ایک بڑا ڈیم واقع ہے، اس علاقے پر ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے حملے ہوتے رہے ہیں، 2021 میں ایک بس میں ہونے والے دھماکے میں 9 چینی شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ 2022 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ ختم کیے جانے کے بعد سے پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ دیکھا گیا ہے ملک میں 2 سال کے دوران دہشت گردی کے 1560 واقعات ہوئے۔
جنوری میں وزارت داخلہ نے مئی 2022 سے اگست 2023 تک ملک میں دہشت گردی کے ہونے والے واقعات کی تحریری تفصیلات سینیٹ میں پیش کیں جن کے مطابق ملک میں 2 سال کے دوران دہشت گردی کے 1560 واقعات ہوئے، اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والے 593 اور 263 شہری شہید ہوئے۔
مزید بتایا گیا کہ دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے 1365 اہلکار اور 773 دیگر افراد زخمی ہوئے۔
وزارت داخلہ کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں دہشت گردی کے 736 واقعات ہوئے، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 227 اہلکار اور 97 دیگر شہید ہوئے، جبکہ 520 اہلکاروں کے علاوہ 401 دیگر افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق یکم اگست 2023 میں ملک میں دہشت گردی کے 824 واقعات ہوئے، جس میں سیکیورٹی فورسز کے 366 اہلکار اور 166 دیگر افراد شہید ہوئے، جبکہ 845 اہلکار اور 372 دیگر افراد زخمی ہوئے۔


مشہور خبریں۔
نیویارک کے اٹارنی جنرل کی ٹرمپ اور ان کے بچوں کے خلاف شکایت
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: نیویارک کے اٹارنی جنرل نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ
ستمبر
جنگ بندی کے باوجود غزہ کے دس لاکھ بچے پانی اور خوراک سے محروم: یونیسف
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: یونیسف کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پٹی میں
نومبر
لیبیا کی پارلیمنٹ کا عالمی برادری سے مطالبہ: غزہ پر خاموشی ختم کریں، انسانیت بچائیں
?️ 25 جولائی 2025لیبیا کی پارلیمنٹ کا عالمی برادری سے مطالبہ: غزہ پر خاموشی ختم
جولائی
صہیونی فوجیوں کے غزہ میں تاراج ہونے کی خبر سن کر نتانیاہو کے چہرے کے تاثرات
?️ 9 جولائی 2025 صہیونی میڈیا نے بنجمن نتانیاہو، اسرائیل کے وزیر اعظم، کی تصاویر
جولائی
کہتے ہیں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں، کل بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی
مارچ
نظر آنے والا سامان علی سد پارہ اور ان کے ساتھیوں کا نہیں تھا: سرچ مشن
?️ 15 فروری 2021خیبرپختونخواہ(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق علی سد پارہ
فروری
سینیٹ میں اقلیتی رکن نے رمضان المبارک میں مہنگائی کا مسئلہ اٹھادیا
?️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں اقلیتی رکن دنیش کمار نے
مارچ
شہید نصراللہ نیو مڈل ایسٹ پروجیکٹ کے خاتمے کا سبب بنے: انصار اللہ
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کا سید
ستمبر