سی پیک کیلئے پاکستان کو 24 ارب 70 کروڑ ڈالر مل چکے، وزارت منصوبہ بندی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے تحت اب تک 24 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد رقم موصول ہوئی، اس رقم سے اب تک 43 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان چین اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت پاکستان کو ملنے والی رقوم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

سی پیک کے تحت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 2،2 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔

وزارت منصوبہ بندی نے مزید بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اس وقت 70 کروڑ ڈالر سے زائد 8 منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

واضح رہے کہ سی پیک ایک ترقیاتی منصوبہ ہے جو پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد چین کے جنوب مغربی صوبے سنکیانگ کو پاکستان کے گوادر پورٹ سے بذریعہ سڑک منسلک کرنا ہے، اس راہداری کے ذریعے چین مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کی منڈیوں تک رسائی چاہتا ہے۔

سی پیک کا پہلا مرحلہ مسلم لیگ ن کے تیسرے دور حکومت میں وزیراعظم شریف کی قیادت میں شروع کیا گیا تھا جس کے تحت سی پیک کے روٹ پر کئی موٹرویز اور پل تعمیر کیے گئے تھے، رواں سال حکومت نے سی پیک کا دوسرا مرحلہ شرو ع کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاک ترک دفاعی تعاون

🗓️ 26 جنوری 2021برادر مسلم ملکوں پاکستان اور ترکی کے درمیان بیشتر علاقائی اور بین

کیا بین الاقوامی فوجداری عدالت نیتن یاہو کو گرفتار کر سکتی ہے؟

🗓️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے کہا ہے کہ نتن یاہو کا

یمن پر امریکی برطانوی اتحاد کا فضائی حملہ

🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع نے مغربی یمن کے صوبہ ریمہ میں واقع الجبین

وزیر اعظم نے اپنا کیا  ایک اور وعدہ پورا کردیا

🗓️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے گئے

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے رواں ماہ نئی پارٹی کے اعلان کا عندیہ دے دیا

🗓️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سابق رہنما و سابق سینیٹر مصطفیٰ

پگاسس اور وہ راز جو صیہونی آنے والے وقت میں ظاہر کرنے والے ہیں

🗓️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ کار نے اسرائیلی جاسوس پروگرام پیگاسس

بورس جانسن کے متبادل کون ہیں؟

🗓️ 8 جولائی 2022سچ خبریں:   برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے چند گھنٹے قبل اعلان

مسلم لیگ (ن) کا منشور نقالی کا شاہکار ہے، فیصل کریم کنڈی

🗓️ 27 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے