سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گرد گرفتار

?️

لاہور: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی  پنجاب نے بہاول پور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، گرفتار دہشت گردوں سے 1390 گرام دھماکہ خیز مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی سمیت ممنوعہ کتابیں، موبائل فون اور نقدی بر آمد کرلی گئی، جن کے خلاف بہاول پور، لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی اور ساہیوال میں 10مقدمات درج کریے گئے۔
دوسری طرف خیبرپختونخواہ پولیس نے انتہائی خطرناک دہشتگرد اقبال کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا، بالی کھیارہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ پانچ لاکھ انعام رکھا گیاتھا، جن کے خلاف خیبر پختونخواہ پولیس نے فتح موڑ کے قریب انتہائی خطرناک اور مختلف وارداتوں میں مطلوب دہشتگرد کے خلاف کاروائی کی۔دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیارہ نے پولیس نے حملہ کیا تھا، جوابی کاروائی میں خیبرپختونخواہ پولیس نے القاعدہ اور ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ کا انتہائی مطلوب اور سرکردہ دہشتگرد اقبال عرف بالی کو ہلاک کردیا ،پولیس کی جوابی کاروائی میں دہشتگرد اقبال اپنے ساتھی سمیت ہلاک ہوا۔

دہشتگرد اقبال دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی 26 وارداتوں میں مطلوب تھا، دہشتگرد اقبال عرف بالی خیبر پختونخواہ اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے بالی کھیارہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری کیلئے ایک کروڑ 5 لاکھ انعامی رقم کا اعلان کررکھا تھا۔ ہلاک دہشتگرد اقبال عرف بالی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹراما سنٹرخود کش دھماکے میں بھی ملوث تھا،ہلاک دہشتگرد اقبال عرف بالی سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث تھا۔

مشہور خبریں۔

کشمیر میں قاتل ملیشیاء ویلج ڈیفنس گارڈز کو خصوصی تربیت

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے قائم کی گئی

پی ٹی آئی پر پابندی کے اغراض و مقاصد

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے چند ہفتے قبل قومی اسمبلی

نئے بجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع ہے: سومرو

?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو کا کہنا ہے کہ نئے

میانمار میں ہونے والے قتل عام میں صیہونی حکومت شامل

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں فروری 2021 کی فوجی

امریکا اور چین ٹک ٹاک کی فروخت کے معاملے پر متفق ہوگئے

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا

ترک شہری اسرائیل کے لیے جاسوسی کیوں کر رہا تھا؟

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سلجوک کچوکایا نامی ترک شہری نے تفتیش کے دوران اعتراف

یمنی آثار قدیمہ کہاں اسمگل ہوئے ہیں؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: یمن کے ایک ماہر نے اعلان کیا ہے کہ اس

سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں وزارت خارجہ کو واپس موصول ہو گئیں

?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں وزارت خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے