لاہور(سچ خبریں) ملک دشمن عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی کہ اہم اور منظم کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پنجاب کے مخلتف اضلاع میں کئے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے مزید معلومات حاصل ہونے پر مزید آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر 119 آپریشن کئے گئے، اس دوران 124 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے مخلتف اضلاع میں کئے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے متعلق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ایک دہشت گرد کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیا گیا۔
گجرات سے 4 دہشت گرد حراست میں لئے گئے، سرگودھا سے ایک دہشت گرد ہاتھ آیا جبکہ 2 دہشت گرد اوکاڑی جبکہ ایک کو چنیوٹ سے دھرا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، توقع ہے کہ دہشت گردوں سے مزید معلومات حاصل ہونگی جس کی مدد سے مزید آپریشن کئے جانے کا امکان ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے فوری طور گرفتا ر دہشت گردوں کی وابستگی کو راز میں رکھا ہے۔
اس سے قبل کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشتگرد افغانستان سے عسکری تربیت یافتہ اور کراچی میں کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے اکھٹے ہوئے تھے۔