?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے مچھردانیوں، کشتیوں سمیت تمام امدادی اشیا کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔
مریم اورنگزیب نے متاثرین سیلاب کی امدادی اشیا پر ٹیکس استثنیٰ دینے سے متعلق کابینہ کے فیصلے کی تفصیلات جاری کر دیں۔
جمعرات کو جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی کابینہ نے 30 اگست 2022 کو ٹیکس استثیٰ کی منظوری دی تھی، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مچھردانیوں، کشتیوں سمیت تمام امدادی اشیا کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 30 اگست 2022 کو وفاقی کابینہ کی جانب سے ٹیکسوں سے استثنیٰ دینے کی منظوری پر فوری عمل ہوا تھا، وزارت خزانہ اور فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے عمل درآمد کا ‘ایس آر او’ بھی جاری کردیا تھا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ضابطے کے تحت فلاحی و مخیر کام کرنے والوں کو نیشنل ڈیزاسٹر منیجنمٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔
یاد رہے 2 ستمبر کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے دعویٰ کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والی 2 لاکھ روپے کی کشتی پر 4 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ہے، وفاقی حکومت کو شرم نہیں آتی۔
اس حوالے سے اتوار کو ایک ٹوئٹ میں وزیر خزانہ مفتاح اسمعٰیل نے کہا تھا کہ ابھی فیصل ایدھی سے بات ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایدھی کا کوئی امدادی سامان کسٹم میں نہیں پھنسا ہے، سوشل میڈیا پر زیر بحث امپورٹڈ ریسکیو بوٹ پر ادا کی جانے والی ڈیوٹی کے بارے میں استفسار پر فیصل ایدھی نے تصدیق کی ہے کہ یہ معاملہ2020 کا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں رواں برس آنے والے تباہ کن سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے، سیلاب گھر، اسکول، ہسپتال، پاور ہاؤس اور لوگوں سمیت راہ میں آنے والی ہر چیز کو بہا کر لے گیا، سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 343 ہوگئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اس وقت سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے، اس کے بعد خیبر پختونخوا، بلوچستان اور جنوبی پنجاب ہیں، امدادی کام جاری ہیں، ہمیں مزید محنت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے صوبوں تک سب مل کر اس صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ اتنی بڑی آفت ہے کہ اگر ہم ہر گھر تک پہنچنے کو کوشش کریں بھی تو فوری طور پر نہیں پہنچ پائیں گے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں امریکی منصوبے کی تفصیلات
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ
جون
لاہور میں بدترین فضائی آلودگی پر پنجاب حکومت کا بھارت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ
?️ 4 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال
نومبر
صیہونیوں کا منصوبہ بند طریقے سے فلسطینی خواتین قیدیوں پر تشدد
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک بیان میں فلسطینی خواتین قیدیوں
دسمبر
اسلامی ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی بنائیں :چوہدری سرور
?️ 16 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ
مئی
مجھے یحییٰ آفریدی پر ترس آتا ہے وہ سیکنڈ کلاس سول جج بنا ہوا ہے، اعتزازاحسن
?️ 7 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف قانون دان چوہدری اعتزاز احسن
جولائی
جنگ زدہ شہر الفاشر کی صورت حال المناک ہے: اقوام متحدہ
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ایک وفد نے سوڈان کے شمالی دارفور
دسمبر
یمن میں جنگ کا دائرہ وسیع کرنے میں امریکہ کے لیے رکاوٹیں
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکیوں کے پاس صیہونی حکومت کو موجودہ بحری ناکہ
جنوری
لندن کے ہسپتال بند؛ وجہ؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ سائبر حملے کی وجہ
جون