🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی اسرائیلی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک ہیں جب کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان لبنان کے عوام سے یکجہتی کے لیے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے شہری آبادیوں پر مسلسل حملے تشویشناک ہیں، عالمی قوانین کی پامالی تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے، اسرائیل لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو خطے میں اس کی مہم جوئی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے اور مشرق وسطیٰ میں امن بحال کریں۔
ترجمان کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہادت پہلے سے غیر مستحکم خطے کو مزید خطرات سے دوچار کرے گا۔
واضح رہے کہ جمعہ کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کئی فضائی حملے کیے گئے جس میں ابتدائی طور پر اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی موت کا دعویٰ کیا گیا۔
بعد ازاں، حزب اللہ نے تنظیم کے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
مشہور خبریں۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے لیئے مصیبت بن گیا
🗓️ 31 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن کا کتا وائٹ ہاؤس کے
مارچ
عراقیوں نے سویڈن کو کیسے سبق سکھایا؟
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی سیاسی ستونوں اور جماعتوں کے سربراہان نے سویڈن کے
جولائی
حکومت عمران خان کے ساتھ بات چیت میں تذبذب کا شکار
🗓️ 29 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے
مئی
لبنان میں حزب اللہ نے واشنگٹن کارڈز میں خلل کیسے ڈالا؟
🗓️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات سے چھ ماہ سے بھی کم عرصہ
اکتوبر
اسد عمر کی عوام سے عید الفطر احتیاط سے منانے کی اپیل
🗓️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
مئی
فلسطینی انتخابات سے صیہونی پریشان
🗓️ 2 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کابینہ کے کوآرڈینیٹر نے آئندہ فلسطینی
اپریل
شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس
🗓️ 4 اگست 2022ملتان: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ
اگست
موجودہ سیاسی نظام میں مسائل کے حل کی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
🗓️ 22 جنوری 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد
جنوری