سیاحت کی بدولت ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے

عمران خان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سیاحت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت اس ملک کا مستقبل ہے ہم سیاحت کے ذریعے ملک کے مالی حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں اور اگر ہم سیاحت کو ترقی دیں تو اپنے بیرون ملک کے تمام قرضے واپس کر سکتے ہیں مری میں پنجاب ہاؤس کو کوہسار یونیورسٹی میں تبدیل کردیا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔

یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں اتنی آبادی ہو چکی ہے لیکن کوئی ہسپتال نہیں ہے، نتھیا گلی میں ایک بنیادی صحت کا مرکز ہے اور وہاں صرف ایک ڈاکٹر ہے لیکن یہاں بہت زیادہ سیاح آتے ہیں جن کے لیے وہ ناکافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں 370 کنال کی جگہ خالی پڑی تھی اور وہاں ہسپتال بنانے کا منصوبہ جس کا بھی ہے میں اسے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ایک حکومت ان کی صحت کا دھیان رکھے اور تعلیم فراہم کرے کیونکہ تعلیم سے ہی ایک شخص ترقی کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کوہسار یونیورسٹی یہاں کا مستقبل ہے، وہی قوم عظیم بنتی ہے جو آگے کا سوچتی ہے اور تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھتی۔

انہوں نے کہا کہ میں پورا پاکستان اور دنیا بھی دیکھی ہوئی ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اللہ نے جو نعمتیں ہمارے ملک کو بخشی ہیں، ہمیں بھی نہیں پتا اور اسی لیے ہم ناشکری کر جاتے ہیں اور اگر ہمیں اندازہ ہو جائے تو ہم سارا وقت اس کا شکر ادا کرتے رہیں کیونکہ اس نے پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں چھوڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک میں سیاحت سے اتنا پیسہ کما سکتے جو ہمارے برآمدات اور ترسیلات زر سے زیادہ ہو گا اور ہم سیاحت سے ہی اپنے قرضے واپس کر سکتے ہیں لیکن ہماری سیاحت مری میں آ کر رک جاتی تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں اگر آپ خیبر پختونخوا اور شمالی علاقے جات کی طرف جائیں تو کئی علاقے مری اور نتھیا گلی بن سکتے ہیں لیکن ان پر توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان بدلنے والا ہے اور یہ سارے علاقے ترقی کریں گے کیونکہ ہماری سیاحت ہر سال دوگنی ہو رہی ہے، ابھی بیرون ملک سے لوگ نہیں آ رہے بلکہ اندر سے ہی سیاحت بڑھتی جا رہی ہے جس کی بڑی وجہ موبائل فون ہیں کیونکہ جو بھی گھومنے جاتا ہے وہ موبائل سے تصویر لے لیتا ہے اور فیس بک پر لگاتا ہے، لوگ اسے دیکھ کر وہاں پہنچ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحت اس ملک کا مستقبل ہے، اگر ہم نے سیاحت کو ترقی دی تو اپنے بیرون ملک کے قرضے واپس کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر عمران خان نے سوئٹزرلینڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سوئٹزرلینڈ ہمارے شمالی علاقہ جات کا نصف بنتا ہے اور وہاں ہمارے شمالی علاقہ جات کے مقابلے میں بہت کم خوبصورتی ہے کیونکہ دنیا کے 10 سے 12 اونچے پہاڑوں میں سے آدھے ہمارے شمالی علاقوں میں ہیں لیکن سوئٹزرلینڈ نے سیاحت کو ترقی دی اور اسے سائنس بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کوہسار یونیورسٹی سے نوجوانوں کو نہ صرف روزگار ملے گا بلکہ آپ اپنی سیاحت کے لیے چھوٹے چھوٹے گیسٹ ہاؤسز بنا سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اب سڑکیں بھی بنا رہے ہیں، سوات موٹر وے بن گیا ہے اور اب چترال تک لوگوں کے لیے آسانیاں ہو جائیں گی اور سیاحت کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کے جتنے بھی خوشحال ملک ہیں، ان میں سب سے نمایاں چیز یہ ہے کہ وہ اپنے لوگوں کی بنیادی ضروریات پوری کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے ملک میں غربت کم کرنے بہت محنت کی، اسی لیے وہ خوشحال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر غیر مسلم ملک ہم سے آگے نکل گئے ہیں تو اس کی ایک بڑی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے وہ کام کیے اور ان اصولوں کو اپنایا جو مدینہ کی ریاست کے اصول بنائے گئے تھے، جو بھی کام ان اصولوں پر چلے گی وہ ترقی کرے گی۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ میں صیہونی فوجیوں کی حالت زار؛صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:غزہ جنگ میں بلائے گئے اسرائیلی ریزرو فوجیوں کو مالی، تعلیمی

ایران کی جانب سے یمن کے لیے جنگ بندی اور امن کے اقدام کی حمایت

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:  اٹلی وزارت خارجہ برائے یمن اور افغانستان کے خصوصی نمائندے

پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی

سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ منتخب

?️ 13 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر وزیر

خوشی ہوئی کہ اس بار دونوں اہم عہدے پسماندہ علاقے کو ملے:وزیر اعظم

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مرزا محمد آفریدی  اور صادق سنجرانی کی کی کامیابی

گوگل کی جانب سے ڈیسک ٹاپ پر بھی ’ڈسکور‘ فیچر پیش کیے جانے کا امکان

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: خبریں ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ

الصمود بیڑے  کی پہلی کشتی غزہ کے سمندری علاقے میں داخل ہو گئی

?️ 2 اکتوبر 2025الصمود بیڑے  کی پہلی کشتی غزہ کے سمندری علاقے میں داخل ہو

الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

?️ 22 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے