?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کے استعفیٰ اور تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری قانون کو ریکارڈ سمیت 17 جنوری کو طلب کر لیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اراضی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل شفقت عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اٹارنی جنرل آفس سے مقدمات میں درست معاونت نہیں مل رہی، بتائیں اٹارنی جنرل کون ہے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے بتایا کہ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف ہیں، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اشتر اوصاف تو مستعفی ہوچکے ہیں اور ان کا استعفیٰ منظور بھی ہو چکا ہے، نیا اٹارنی جنرل کون ہے، جواب میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن کو روسٹرم پر بلایا اور پوچھا کہ نیا اٹارنی جنرل کون ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی اٹارنی جنرل سے متعلق لا علمی کا اظہار کیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ملک اٹارنی جنرل کے بغیر کیسے چل رہا ہے، آپ کو نئے اٹارنی جنرل کا نام معلوم نہیں ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت 17 جنوری کو سیکریٹری قانون کو اٹارنی جنرل کے استعفیٰ اور نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کے ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ اشتر اوصاف نے 12 اکتوبر کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور مستعفی ہونے کی وجہ اپنی خرابی صحت کو قرار دیا تھا۔
بعدازاں 24 دسمبر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ملک کے 37ویں پرنسپل لا آفیسر کے طور پر نامزدگی کی منظوری کے بعد لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل منصور عثمان اعوان کو پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا تھا۔
ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عارف علوی نے اشتر اوصاف کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد منصور اعوان کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی تھی۔
تاہم صدر کی جانب سے منظوری کے بعد کئی روز گزر جانے کے باوجود منصور اعوان کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
انٹرنیٹ کے مسائل کے باوجود میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
?️ 18 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹرنیٹ کی بندش اور فائر والز جیسے
جنوری
احمد شاہ مسعود فاؤنڈیشن کا افغانستان کی موجودہ صورتحال کے لئے افغان حکومت پر الزام
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:احمد شاہ مسعود فاؤنڈیشن کے سربراہ نے افغان حکومت پر تنقید
جولائی
پنجاب میں کسی شہر یا علاقے کی حق تلفی نہیں ہو گی: وزیر اعلی پنجاب
?️ 21 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادرکا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام
جون
عمران خان نے ایف آئی اے کا نوٹس چیلنج کردیا
?️ 6 نومبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
نومبر
مغربی کنارے میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر موتی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا
جولائی
سعودی عرب کو صلح کے لیے اپنی سنجیدگی ثابت کرنا ہوگی
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے
مارچ
کامران ٹیسوری کا کراچی سمیت سندھ بھر میں مردم شماری کیلئے ڈیڈلائن کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 15 اپریل 2023کراچی 🙁سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں جاری
اپریل
سویڈن ؟ سویڈن ؟ سویڈن ؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے اتوار کو اس تنظیم میں سویڈن کے
جولائی