?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل سے متعلق لاہور لائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا جب کہ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے اضافی نوٹ لکھا۔
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے متفقہ فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے جج نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کی ملاقات نہ ہونے کو مدنظر نہیں رکھا، اگر ملاقات نہ ہونا مدنظر رکھتے تو ایسا فیصلہ نہ کیا جاتا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تنازع جب آئینی ادارے سے متعلق ہو تو محتاط رویہ اپنانا چاہیے، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر کسی فورم پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔
24 ستمبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آج مختصر فیصلہ جاری نہیں ہو سکے گا، الیکشن کمیشن ٹریبونلز کے نوٹیفکیشن کا آغاز آج سے شروع کردے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ اور عمر ہاشم کی اضافی الیکشن ٹریبونل بنانے کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا تھا۔
درخواست گزاروں کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اور خیبرپختونخوا میں 5،5 ، بلوچستان میں 3 الیکشن ٹریبونل تشکیل دیے ہیں تاہم پنجاب کے لیے صرف 2 الیکشن ٹریبونل تشکیل دئیے گئے ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اضافی الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کیلئے خط لکھا لیکن ٹریبونلز نہیں بنائے گئے، عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی عذرداری کے لیے اضافی ٹریبونلز بنانے کا حکم دیا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے نوٹی فکیشن کے مطابق ٹریبونلز کے ججز تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹریبونلز کو انتخابی حلقے دینا چیف جسٹس کا اختیار ہے۔
12 جون کو لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر چیف جسٹس شہزاد ملک نے 8 ٹربیونلز کی تشکیل کے احکامات جاری کیے تھے۔
بعد ازاں، 13 جون کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
14 جون کو سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل تشکیل کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی تھی۔
4 جولائی کو سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی سعودی عرب پر افریقی تارکین وطن کے خلاف جرائم پر تنقید
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اپنی ایک رپورٹ
اگست
روس کا امریکی وزیر خارجہ پر عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے واضح کیا
مارچ
سعودی ولی عہد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو عام کرنے کے لیے تیار
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کا دورہ کرنے والے اور ملکی حکام سے ملاقات
جنوری
امپوٹڈ حکومت بیرون ملک سازش کے تحت پاکستان پر مسلط کی گئی:عمران خان
?️ 26 اپریل 2022پشاور(سچ خبریں)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں
اپریل
پاکستان مینار پر ٹک ٹاکر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا
?️ 18 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے
اگست
غزہ کے اسپتال انسانی المیے کا شکار؛غزہ کی وزارت صحت کا انتباہ
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں اور محاصرے کے
مئی
حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شروع
?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اہم فنڈز جاری کرنے
مئی
قرض پروگرام کیلئے مذاکرات جاری، آئی ایم ایف کا ٹیکسز کا ہدف 11 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے پر زور
?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم
مئی