?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات نہیں مانتے تو فی کس 25ہزار جرمانہ کیا جائیگا،عدالت نے سینیٹر فیصل جاوید کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز اسحاق خان نے فیصل جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے کہاکہ وکلا اور سیاسی معاونین کی فہرست جیل انتظامیہ کو دیں،فہرست 26فروری کے حکم نامے کیساتھ منسلک کرکے جیل انتظامیہ کو دیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسینیٹر فیصل جاوید نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی درخواست میں سیکریٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایاگیا تھا۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سینیٹ کا ممبر اور تحریک انصاف کا حصہ ہوں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی اور قانونی معاملات پر مشاورت کرنی ہے،فیصل جاوید نے اپنی درخواست میں مزید یہ بھی کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے، ملاقات کے دوران پرائیویسی کے بھی احکامات بھی جاری کیے جائیں۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اپنے وکلا سے تنہائی میں ملاقات کرنے کی اجازت دی تھی۔
عمران خان کی وکلا سے اکیلے میں ملاقات کرنے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی تھی۔وکلاءکا کہناتھا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کو وکلا سے اکیلے میں بات نہیں کرنے دی جاتی، وکلا سے ملاقات کے دوران دو جیل اہکار زبردستی موجود ہوتے ہیں، جیل انتظامیہ نئے پارٹی ممبران اور نو منتخب اراکین سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
انہوں نے استدعا کی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے اکیلے میں ملاقات کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں، عدالت بانی پی ٹی آئی کو سیاسی معاونین سے ملاقات کرانے کے احکامات بھی جاری کرے۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل انتظامیہ کو جیل مینوئل کے مطابق عمران خان کو وکلا سے تنہائی میں ملاقات کرنے کی اجازت دیدی تھی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو آج حاضری سے استثنیٰ، کل طلب
?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ
جولائی
اسرائیل کی حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں مداخلت کی کوشش
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تل
مارچ
حزب اللہ کے کون سے ہتھیار صیہونیوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں؟صیہونی فوجی افسر کی زبانی
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی غاصب حکومت کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے اس
اکتوبر
امریکہ نیٹو کو استعمال کر رہا ہے:چین
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:چین کا کہنا ہے امریکہ اس ملک کو چیلنج کرنے اور
جولائی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، متعدد شہید اور زخمی
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں
نومبر
شام اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدے
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: شام اور پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی
نومبر
سارابھوانا نے شوہر کے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کر ڈالی
?️ 17 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ سارا بھوانا نے
اکتوبر
اسرائیل، لبنان، امریکہ اور فرانس کے درمیان مذاکرات، متنازعہ سرحدی معاملات زیر بحث
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:جنوبی لبنان میں ہونے والے اجلاس میں تین مشترکہ ورکنگ
مارچ