سندھ وزیر اعلی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید

شہریوں کی حفاظت، حکومت کی اولین ذمہ داری ہے:وزیراعلیٰ سندھ

?️

کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہوائیں اسلام آبادمیں چل رہی ہیں اس کا اثرکراچی میں بھی نظرآرہاہے، سیاست میں آنے کیلئے بڑا دل چاہیے ،اب کمزور لوگ نہیں آتے عمران خان ملک کوآئین کےتحت نہیں چلا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں احتساب عدالت سندھ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ مردم شماری صحیح معنوں میں نہیں ہوئی ، سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں بھی گنتی صحیح نہیں ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ میں بجلی کے پراجیکٹ انہوں نے بند کردیئے، اس پربھی ہم نے درخواست کی تھی مگر ایجنڈے میں شامل نہیں، عمران خان کی حکومت ملک کوآئین کےتحت نہیں چلا سکتی، اس حکومت کے جانےکا وقت آگیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے انتیس مئی کو مردم شماری کو چیلنج کیا تھا، اس پر مشترکہ اجلاس نہیں بلایا، دھاندلی کیلئے کچھ کرنا ہے تو مشترکہ اجلاس ہے۔۔ معاملے کو آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں ساٹھ ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نااہل کم عقل لوگ آئین کی پاسداری نہیں کررہے، ان کو آئین اور قانون کی سمجھ نہیں ہے، مردم شماری کا فیصلہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سنا ہے فون کالز آرہی ہیں کہ میں تو ڈوبوں گا تمہیں بھی لے ڈوبوں گا، جوہوائیں اسلام آبادمیں چل رہی ہیں اس کا اثر کراچی میں بھی نظرآرہاہے، ان لوگوں جو ماحول پیدا کیا ہے اللہ کرے مزید آگے نہ جائے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کا بیانیہ کامیاب ہوتا نظر نہیں آرہا ، سیاست میں آنے کیلئے بڑا دل چاہیے ،اب کمزور لوگ نہیں آتے، پیپلزپاٹی اپنے  ووٹر کے اشاروں پر چلتی ہے اور عوام کا اشارہ یہ ہے کہ ان حکمرانوں سےجان چھڑائی جائے۔

خیال رہے احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، جس میں ملزمان کی کمرہ عدالت میں حاضریاں لگائی گئی تاہم وزیر اعلیٰ سندھ اوردیگرملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

مشہور خبریں۔

25000 برطانوی ایمبولینس عملہ کی ہڑتال

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں تقریباً 25000 ایمبولینس کے عملے نے اپنی کم تنخواہوں

فلسطینی مجاہدین کی صیہونیوں پر کاری ضرب

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے

توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی ’متنازع‘ فیس بک پوسٹس کا معاملہ ایف آئی اے کے حوالے

?️ 28 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی

سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع، مسلم لیگ (ن) ارکان کی سیکیورٹی گارڈز سے جھگڑا

?️ 10 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے تاخیر کے بعد

غزہ میں ترک افواج کا داخلہ تل ابیب کی سرخ لکیر ہے: نیتن یاہو

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: 12 ٹی وی، جو اسرائیلی ریاست کے زیرانتظام ہے، نے

بائیڈن کی مقبولیت میں کمی / امریکی اس کی کارکردگی سے ناخوش

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:  حالیہ مارننگ کنسلٹ پول کے نتائج سے پتہ چلتا ہے

پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل 3 سال کی لیز پر نیویارک سٹی انتظامیہ کے حوالے

?️ 5 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے امریکا میں اپنا قیمتی اثاثہ روزویلٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے