🗓️
سندھ: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے قریب کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں باپ اور ان کی دو بیٹیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
پاکستان میں شاہراہوں پر مہلک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں جن کی بنیادی وجوہات میں تیز رفتاری، خطرناک اوور ٹیکنگ اور ٹریفک قوانین پر عدم توجہ شامل ہیں۔
گمبٹ کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) رفیق سومرو نے ڈان ڈاٹ کام کو ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (گِمز) منتقل کر دیا گیا ہے۔
رفیق سومرو نے بتایا کہ تینوں افراد ٹویوٹا کرولا میں کراچی کی طرف جارہے تھے جب کہ کوچ خیبر پور کی طرف جارہی تھی۔
انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ کار ڈرائیور یا تو اسٹیئرنگ وہیل کا کنٹرول کھو بیٹھا یا گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا تھا اور مخالف سڑک پر کوچ سے ٹکرا گیا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی کون چلا رہا تھا۔
ایس ایچ او کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خیبرپختونخوا کے علاقے وزیرستان کے رہائشی نیاز محمد اور ان کی دو بیٹیوں کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس افسر نے مزید کہا کہ ایک بیٹی کا نام آسرا بتایا گیا ہے جبکہ دوسری کا فوری طور پر پتا نہیں چل سکا، جبکہ اب تک زخمیوں کے نام بھی معلوم نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ چار دوستوں کی سڑک حادثے میں موت کے دو روز بعد پیش آیا ہے، جب ان کی کار سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں نصیر نہر نامی آبپاشی کے چینل میں جاگری تھی۔
قبل ازیں گزشتہ ہفتے ضلع دادو کے قصبے خیرپور ناتھن شاہ کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کا مرحوم ایرانی صدر کے بارے میں اظہار خیال
🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایران کے صدر اور ان کے ساتھیوں
مئی
حماس کے لئے صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: لبنان کے الاخبار نے جنگ بندی کے مذاکرات میں صیہونی حکومت
مئی
غزہ کی پٹی کی 100 روزہ جنگ کا تجزیہ
🗓️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے اندرونی (فلسطین اور مقبوضہ علاقوں)، علاقائی اور
جنوری
نیہا ککڑ کا خودکشی کے حوالے سے اہم انکشاف
🗓️ 28 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ کے تلخ
جون
پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مابین اختلافات مزید بڑھنے کا انکشاف
🗓️ 28 اپریل 2021کوئٹہ (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مابین اختلافات
اپریل
ہندوستان کے وزیر اعظمکے ہاتھوں امارات کے سب سے بڑے ہندو مندر کا افتتاح
🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے امارات کے اپنے دو روزہ
فروری
عسکریت پسندوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعظم
🗓️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں عسکریت پسند ایک بار پھر سر
دسمبر
کیا غزہ میں جنگ بندی ہونے جا رہی ہے؟نیتن یاہو کی زبانی
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کے
نومبر