?️
کراچی(سچ خبریں) غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے 9 مسافر مشکل کا شکار ہوگئے ان مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا جہاں کورونا سے صحت یابی تک ان کی دیکھ بھال کی جائے گی، یہ مسافر ایس وی 708 ریاض کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کی تصدیق ہونے پر مسافر پریشانی کا شکار ہیں تاہم انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا جہاں کورونا سے صحت یابی تک ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔کراچی ایئرپورٹ پر رپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے نو مسافروں میں مہلک وائرس کی موجودگی پائی گئی۔
مسافر ‘ایس وی 708 ریاض’ کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ کورونا سے متاثرہ مسافروں کو قطر اسپتال کے قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بیرون ملک سے آنے والے کئی مسافروں میں وبا کی تصدیق ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر کراچی سمیت دیگر ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں خصوصی کاؤنٹر پر ریپڈ ٹیسٹ کر رہی ہیں۔ بغیر ٹیسٹ کے کسی بھی مسافر کو ائیرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے عرب ممالک کا منصوبہ
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: انگریزی اخبار کے مطابق عرب ممالک ایک وسیع منصوبے کے تحت
جنوری
یاسر حسین نے عید کے میسجز بھیجنے والوں کو خصوصی عید مبارک دی
?️ 21 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر
جولائی
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی تیل ٹینکر اغوا
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد نے ایک یمنی آئل ٹینکر کو اغوا کیا جس
جنوری
غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں جنگ کے 14ویں روز کی خبریں
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ 13 دنوں میں صیہونی حکومت کے جنگجو مسلسل غزہ کے
اکتوبر
حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی پابند ہے، قانونی ماہرین
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ کی جانب سے
اپریل
وائٹ ہاؤس کو روس کے آپریشن ووسٹوک میں ہندوستان کی شرکت پر تشویش
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے منگل کی رات کہا کہ
اگست
زلنسکی کا جارحانہ قدم؛ اوڈیسا کے میئر کی شہریت منسوخ !
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: صدر یوکرین ولودیمیر زلنسکی نے ایک متنازعہ قدم اٹھاتے ہوئے اوڈیسا
اکتوبر
سپریم جوڈیشل کمیشن میں ججوں کیخلاف شکایات کا جائزہ، ضابطہ اخلاق میں ترمیم پر غور
?️ 8 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل نے گزشتہ 2 اجلاسوں کے
فروری