بجبہاڑہ قتل عام کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت

?️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے بجبہاڑہ قتل عام کے شہداء کو ان کے 30ویں یوم شہادت پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22اکتوبر 1993کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں اندھا دھندفائرنگ کرکے 50سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کردیا جب وہ سرینگر کی درگاہ حضرتبل میں بھارتی فوجی محاصرے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے میں شرکت کر رہے تھے۔

حریت رہنما ئوں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، عبدالاحد پرہ، سلیم زرگر، یاسمین راجہ، زمرودہ حبیب، فریدہ بہن جی، مولانا مصعب ندوی، جاوید احمد میر، فیاض حسین جعفری اور سید سبط شبیر قمی نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ کشمیری شہدا ء کی قربانیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو آزادی اور سیاسی انصاف ملے گا جسے بھارتی حکومت نے 1947سے چھین رکھا ہے۔

حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکے۔انہوں نے افسوس کااظہارکیاکہ بھارتی فوجی علاقے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بے گناہ کشمیریوں کو قتل کر رہے ہیں۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، شیخ عبدالمتین اور امتیاز وانی نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ کشمیری شہدا ء کی قربانیوں کو جن کی بدولت تنازعہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر مرکز نگاہ بن چکاہے، رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کردار ادا کرے۔

مشہور خبریں۔

معاشی چیلنجز، بیرونی رقوم کا حصول اور آئی ایم ایف پروگرام کو ٹریک پر رکھنا ہوگا، اسٹیٹ بینک

?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب

اسپیکر سے حکومت اور اپوزیشن دونوں ناراض

?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیلئے مشکلات

متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجی اور یمن کی جنوبی عبوری کونسل کے سربراہ نامعلوم مقام پر فرار

?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں: سعودی اتحاد کے مطابق متحدہ عرب امارات سے منسلک یمنی

ایک گھنٹے میں نمٹائے جانے والے کیس میں ججز نے 10 سال لگا دیے، اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 14 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے کا

مغرب اور ترکی داعش کو یوکرین بھیج رہے ہیں: شامی سفیر

?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں:   روس میں شام کے سفیر ریاض حداد نے خبر رساں

قرآن مجید کی بے حرمتی کی وجی سے بنگلا دیش میں ہندو مسلم جھگڑے

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں: ہندوؤں کے مذہبی تہوار درگا پوجا کے دوران قرآن مجید

ایک اور سرپرائز ملے گا برابر ملے گا پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی:کامران بنگش

?️ 8 اپریل 2022پشاور(سچ خبریں)عدالت کی طرف سے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے