سلمان خان کوسعودی حکام نےخصوصی اعزاز سے نوازا

سلمان خان کو  پہلی بار فلم میں کتنا معاوضہ دیا گیا؟

?️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان  کو سعودی حکام کی جانب سے خصوصی اعزاز سے نوازا  گیا ہے۔انہوں نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے سعودی حکام کی جانب سے ان کازبردست استقبال کیا گیا سلمان خان اور دیگر اسٹارز کی پرفارمنس پر لوگ جھوم اٹھے۔

سلمان خان جمعرات کو ’دبنگ سیزن‘  کا آغاز کرنے ریاض پہنچے تو سعودی حکام کی جانب سے ان کازبردست استقبال کیا گیا۔ سعودی حکام نے سلمان خان کے خصوصی اعزاز کے طور پر ان کے ہاتھوں کے پرنٹس کو ریاض میں وال آف فیم میں شامل کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ریاض بولیفارد کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کا شو دیکھنے کے لیے اتنے لوگ موجود ہیں کہ تل دھرنے کی جگہ نظر نہیں آرہی۔اسی طرح سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور دیگر اسٹارز کی پرفارمنس پر لوگ جھوم اٹھے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ’ریاض سیزن2021‘ کا انعقاد کیا گیا ہےجس کے افتتاحی کنسرٹ میں امریکی ریپر پٹبل نے پرفارم کیا۔ آرٹس اینڈ کلچر فیسٹیول آئندہ تین ماہ تک جاری رہے گا۔ اس کا اہتمام جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کروایا ہے اور اس کے تحت ریاض بھر میں 7,500 تقریبات کا انعقاد کروایا جائےگا، جس میں موسیقی، کھیل، فنون لطیفہ سے لے کر کھانے تک شامل ہیں۔

اداکار سلمان خان کے ’دبنگ ری لوڈِڈ ‘ شو کا ریاض بولیفارد میں انعقاد بھی اسی فیسٹیول کے تحت ہوا۔اس شو میں سلمان خان کے ہمراہ شلپا شیٹی، پربھو دیوا، ایوش شرما، سائی مکھرجی اور دیگر بھی موجود تھے۔یہ میگا ایونٹ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا نیتن یاہو کینسر کا شکارہیں؟ عبرانی میڈیا کا سوال

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے آج کے شمارے میں انکشاف

امریکا اور اسرائیل دنیا میں فساد پھیلا رہے ہیں۔ حافظ نعیم

?️ 1 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ

امریکی تاریخ کا سب سے کمزور کمانڈر انچیف

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے ایک عوامی سروے کے نتائئج سے

عمران خان نے ملک کے نگران وزیر اعظم کے لیے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کردیا:فواد چوہدری

?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعت

سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیراعلی گنڈاپور کو معطل کیا جائے۔ عطا تارڑ

?️ 28 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ

قومی اسمبلی: حکومت کی عجلت میں قانون سازی جاری، اتحادیوں کا رسمی اختلاف

?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی آئینی مدت 12 اگست کو

پیپلز پارٹی کا الیکشن رولز میں مجوزہ تبدیلیوں میں ’بے ضابطگیاں‘ ختم کرنے کا مطالبہ

?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن رولز 2017 میں مجوزہ تبدیلیوں پر اعتراضات

پیلزپارٹی نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی نامزد کر دیا

?️ 5 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے میئر کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے