سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ایئرپورٹ جاتے ہوئے انسداد پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ رکھیں، بصورت دیگر سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ’پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حوالے سے سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ کچھ دنوں سے سعودی عرب سفر کرنے والے مسافروں کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم اب سعودی حکومت نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب جانے والے ہر مسافر کے لیے چاہے وہ عمرہ، اقامہ، زیارت کسی بھی غرض سے جائے، پولیو سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل اپنے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ رکھیں۔‘

سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ پر 12 گھنٹے سے کم ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں کو ویکسی نیشن کی ضرورت نہیں ہے، جب کہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر سرکاری یا نجی ہسپتال کی مہر ہونا لازمی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان ہدایات کا اطلاق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس اور تمام ایئر لائنز سے سفر کرنے والوں پر ہوگا۔‘

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کی جانب سے پہلے ہی ایک سرکلر جاری کیا جا چکا ہے جس میں تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن ممالک میں پولیو وائرس پھیل رہا ہے، وہاں سے روانگی یا ٹرانزٹ کے بعد سعودی عرب آنے والے مسافروں کی ویکسی نیشن ہو چکی ہو۔

مشہور خبریں۔

ایم کیو ایم کا حکومت کے ساتھ رہنے کا عندیہ

🗓️ 27 مارچ 2022کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا

برطانیہ نے روسی طیاروں کو ضبط کرنے کا انتباہ دیا

🗓️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:   برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا

امریکہ میں فاشزم کے عروج کے آثار

🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     ایک امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا

صیہونی جنرل کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں

🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ تین ماہ قبل اسرائیلی

غزہ پر حملوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا ردعمل

🗓️ 16 مئی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے غزہ کی پٹی میں صیہونی

بحیرہ احمر کے اتحاد کی مدد کے بارے میں چین کا امریکہ کو منہ توڑ جواب

🗓️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ہونے والی

فلسطین میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 4 صیہونیوں کی ہلاکت

🗓️ 18 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی استقامتی

بیروت ہوائی اڈے پر سعودی سکیورٹی فورسز کا اعلی عہدہ دار گرفتار

🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:لبنانی سکیورٹی ذرائع نے المنار چینل کو بتایا کہ بیروت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے