?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 نکات پر مشتمل سمری بھجوائی، جن میں سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پنشن کی ادائیگیوں کے بوجھ سے وقتی طور پر جان چھڑانے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 62سال کرنے کی تجویز پر رضا مندی دے دی ہے، تاہم پنشن کا شمار سروس کے آخری تین سالوں میں لی جانے والی تنخواہوں کے مطابق کرنے اور قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے والوں کی پنشن میں 3 فیصد کٹوتی کرنے کی تجاویز کو یکسر مسترد کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60سال سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ وقتی طور پر خزانے پر ادائیگیوں کا بوجھ کم کیا جا سکے، اس مقصد کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت 2 سال بڑھانے کی تجویز منظوری کرنے کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے، اب وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی او ایم پر وزارت قانون اور ای سی سی سے منظوری لینے کے بعد وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کے لیے سمری بھجوائی جائے گی۔
بتایا جارہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو رواں مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں پنشن نہ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، اسی طرح ٹیکسٹائل، لیدرسیکٹر پر سیلزٹیکس جبکہ چینی پر5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے، ترقیاتی بجٹ میں 61 ارب روپے کی بچت کی جائے گی۔ خبررساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ دستاویزات میں آئی ایم ایف یقین دہانی کرائی گئی کہ رواں مالی سال میں پنشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، توانائی کی قیمتیں بڑھا کر سبسڈی کا بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے گی لیکن اگر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل نہ ہوا تو بھرپوراقدامات اٹھائے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں اردگان کو بھاری شکست کیسے ہوئی؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بلدیاتی انتخابات میں اردگان کے اتحادی ایسے حالات میں ہار
اپریل
سعودی عرب چین سے فضائی دفاعی نظام خریدنے کا خواہاں
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: پریس ذرائع کے مطابق رائل سعودی ایئر فورس چین کا
جنوری
ملکہ انگلینڈ کی آخری رسومات پر 6 ارب پاؤنڈ خرچ
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: الجزیرہ کے نمائندے نے ٹویٹ کیا کہ الزبتھ دوم کی
ستمبر
روسی فوجی اہلکار: ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ میں مکمل شکست سے بچا لیا
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: روسی فوج کے سینٹرل ملٹری پولیٹیکل ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ
جون
یورو 2024 میں جرائم کے چونکا دینے والے اعدادوشمار
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: جرمنی کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے
جولائی
اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبونل کو این اے 48 سے متعلق کارروائی روکنے کا حکم
?️ 20 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے
دسمبر
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر میں جاسوسی
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر
نومبر
1200 عرب دانشوروں کا عرب حکام کو میمورنڈم
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:1200 سے زیادہ عرب اور فلسطینی سیاسی مفکرین نے ریاض
فروری