سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ جاری

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کا وڈھ سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ جاری ہے، مارچ کے شرکا مستونگ میں لک بائی پاس عبور کرچکے ہیں۔

دوپہر 1 بجے کے قریب بی این پی-ایم کی ریلی کے قریب دھماکے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد مینگل نے ایکس پر کہا کہ وہ پارٹی کے تمام کارکنوں کے ساتھ محفوظ ہیں۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے ایک بیان میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سردار اختر مینگل اور بی این پی کی پوری قیادت محفوظ ہے۔

حکومتی عہدیدار نے یقین دلایا کہ بی این پی کی ریلی کے شرکا، اختر مینگل اور دیگر رہنماؤں کی حفاظت صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت گزشتہ رات سے پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے، ان کے مطابق بی این پی (مینگل) کے وفد نے جمعہ کی رات مقامی انتظامیہ سے ملاقات کی، جس کے بعد اتفاق کیا گیا کہ حکومت کا وفد مینگل سے ملاقات کرے گا۔

بی این پی (مینگل) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ مستونگ کے لک پاس کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں اس کے 250 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

پارٹی نے الزام عائد کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے مارچ کے شرکا کے خلاف آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی، کنٹینرز کے ذریعے سڑک کی ناکہ بندی کی وجہ سے اس کا مارچ لک پاس پر رک گیا۔

اس سے قبل پارٹی کی جانب سے ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’سیکیورٹی فورسز نے لانگ مارچ کے شرکا پر فائرنگ کی اور بی این پی (مینگل) کے 250 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

مینگل نے ہفتہ کی علی الصبح الزام عائد کیا تھا کہ میری (پارٹی کی) سینئر قیادت پر براہ راست گولہ باری کی جا رہی ہے اور ان پر فائرنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے قافلے کا راستہ لک پاس پر کنٹینرز کے ذریعے بند کر دیا گیا، اختر مینگل نے مستونگ اور کوئٹہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کراسنگ کے اپنے اپنے اطراف جمع ہوں۔

سینئر سیاستدان نے عہد کیا کہ ہم اپنے مقصد کی طرف آگے بڑھیں گے، بھلے ہی ہمیں ایک نئی سرنگ کھودنی پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مقصد کے لیے مضبوط اور پرعزم ہیں، اور سب سے بڑھ کر، ہم پرامن ہیں، کوئی طاقت یا جبر ہماری ہمت نہیں ہلا سکتا اور نہ ہی ہمیں ہمارے راستے سے ہٹا سکتا ہے۔

بی این پی کی جانب سے رات ایک بج کر 35 منٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاڑی کے ارد گرد جمع ہونے والے حامی گلاب کی پتیاں نچھاور کر رہے ہیں اور ’جئے جئے بلوچ‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

مینگل نے ایک مبینہ ویڈیو بھی شیئر کی جس میں کنٹینر سڑک پر قطار میں کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے ملک اور صوبے کو چلانے کے لیے اتنی محنت کی ہوتی تو ہمیں سڑکوں پر احتجاج نہ کرنا پڑتا۔

دفعہ 144 نافذ، مارچ کیخلاف کارروائی کا انتباہ

دوسری جانب منتظمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مارچ آگے بڑھا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کوئٹہ کی انتظامیہ نے جمعرات کو بی این پی (ایم) کی جانب سے لانگ مارچ کی منظوری اور وڈھ سے آنے والی سیکیورٹی کی شرط سے متعلق دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

جمعہ کو بی این پی (ایم) کو لکھے گئے ایک خط میں کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر نے یاد دلایا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے 28 فروری کو تین ماہ کے لیے قومی/اہم شاہراہوں، سڑکوں ، ریڈ زون بشمول جلوسوں، ریلیوں اور 5 یا 5 سے زیادہ افراد/دھرنوں کے اجتماع پر صوبہ بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ انٹیلی جنس اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے تحت ریلیاں/ لانگ مارچ ضلع کوئٹہ کے دائرہ اختیار میں داخل نہیں ہوں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آپ کی درخواست پر پیرا 2/این میں درج بنیادوں پر افسوس ہے اور آپ کو ضلع کوئٹہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

خط میں متنبہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں، مارچ کے منتظمین کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا خلل کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، مزید برآں منتظمین کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

اسپین: چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات، ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل

غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؛صیہونی ہسپتالوں کی زبانی

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: تل ابیب کی جانب سے زمینی حملے میں اسرائیلی ہلاکتوں

وزیر اعظم نے ڈیموں کے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے

?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک

جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ کیلئے جسٹس باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کے ناموں پر اتفاق

?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے

اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ کی قطر کے وزیراعظم کے اعزاز میں ضیافت

?️ 13 ستمبر 2025اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ کی قطر کے وزیراعظم کے اعزاز میں

آرمی چیف نےپولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

?️ 4 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے

مغربی کنارے میں گرفتاریوں کی لہر جاری ؛ 20 سے زائد فلسطینی گرفتار

?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے تصدیق کی ہے کہ صیہونی

مغرب کی روس پر قابو پانے کی کوشش ناکام؛ وجہ؟

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ماننا ہے کہ ان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے