سانحہ اے پی ایس کو 9 برس مکمل

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سانحے کو 9 برس بیت گئے، لواحقین کے زخم آج بھی تازہ لیکن حوصلے پہاڑ سے بلند ہیں۔

16 دسمبر 2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 دہشت گردوں نے اے پی ایس پر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں اور عملے کے 17 افراد کو شہید کردیا تھا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سانحہ اے پی ایس کی نویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 برس پہلے آج کے دن دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کردیں، آج بھی جب اس دن کو یاد کرتا ہوں تو آنکھیں اشکبار ہوجاتی ہیں۔

سانحہ اے پی ایس میں شہید محمد علی کی والدہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے جس سفاکی کے ساتھ بچوں کو شہید کیا قوم اس کو بھولی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی شہید نہایت ہی زندہ دل اور یاروں کا یار تھا، اسکول میں بھی گولڈن بواۓ کے نام سے جانا جاتا تھا، میرا بیٹا ایس ایس جی میں کمانڈو بننا چاہتا تھا، شاید اس نے لڑائی لڑی ہے پھر زندگی نے وفا نہیں کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علی میرے بہت قریب تھا، آج بھی مجھ سے کوئی پوچھے تو میرا ایک بیٹا اور 3 بیٹیاں ہیں کیونکہ شہید تو زندہ ہوتا ہے، علی مجھے کہتا تھا کہ ماما میں آپ کو وہ خوشی دوں گا کہ آپ یاد رکھیں گی، مجھے نہیں پتا تھا کہ وہ شہادت کی بات کر رہا تھا۔

سانحہ اے پی ایس میں شہید شایان ناصر کے والد نے بتایا کہ شایان سائنسدان بننا چاہتا تھا، فزکس میں ہمیشہ اول آتا تھا، اسے کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا، سب سے چھوٹا تھا تو سب گھر والوں کی آنکھوں کا تارہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا یہی پیغام ہے کہ پاک فوج کے خلاف جو پروپیگنڈا ہے وہ نہ کیا جائے، مشہور قول ہے کہ ’ملک میں اپنی نہیں تو کسی اور کی فوج ہو گی‘، ہمیں پاک فوج پر فخر ہے۔

سانحہ اے پی ایس میں شہید ننگیال اور شموئیل طارق کی بہن نے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ ننگیال اور شموئیل کے جانے بعد دنیا ادھوری رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی ایس میں داخلے کا مقصد تھا کہ پاک فوج کو جوائن کرے، خود بھی وہ پاک فوج میں شمولیت کے خواہش ظاہر کرتے تھے، الحمداللہ ہم فخر کرتے ہے کہ ہمارے بھائی شہید ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی رہنماؤں کے درمیان اختلافات میں شدت

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے تل ابیب کے رہنماؤں کے

ملکی ترقی کی خاطر حکومت کا پورا ساتھ دیں گے

🗓️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

🗓️ 20 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن

مزاحمتی تحریک کی صلاحیتوں نے صہیونی حکومت کو حیران کر دیا:جہاد اسلامی

🗓️ 2 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن خالد البطش

امریکہ میں روس کی ریاستی دہشت گردی کے سرپرست کے طور پر شناخت

🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:   ان دنوں امریکی سیاست دانوں نے اپنی روس مخالف کوششوں

بطور ٹیم ہمارا بہت اچھا کامبی نیشن بنا ہوا ہے۔ بابر اعظم

🗓️ 11 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ صرف

عراقی پارلیمنٹ ممبر کا عراق میں امریکی موجودگی کے بارے میں بیان

🗓️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں بدر اتحاد کے نمائندے نے کہا کہ عراق

یمنی دارالحکومت پر سعودی عرب کی شدید بمباری

🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے