چوہدری شجاعت کی پرویز الہٰی کو منانے کی ایک اور کوشش

?️

لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کیمپ جیل میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی سے ایک بار پھر ملاقات کی اور انہیں اپنی سابقہ پارٹی میں واپسی پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے اشارہ دیا کہ پرویز الہٰی مسلم لیگ (ق) میں واپس آنے کے لیے قائل نظر آرہے ہیں، لیکن ان کے صاحبزادے مونس الہٰی دوبارہ پارٹی میں شامل نہ ہونے پر بضد ہیں۔

چوہدری شجاعت نے اپنے صاحبزادے چوہدری سالک حسین اور بھائی چوہدری وجاہت کے ہمراہ پرویز الہٰی کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا، چوہدری شجاعت نے زور دیا کہ پرویز الہٰی کو چاہیے کہ وہ اپنے صاحبزادے اور خاندان کے دیگر افراد کو پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں دوبارہ شامل ہونے پر راضی کریں۔

جوڈیشل ریمانڈ پر موجود پرویز الہٰی نے کہا کہ وہ تمام مشکلات کا سامنا کر چکے اور مونس الہٰی اب خاندان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

رابطہ کرنے پر پرویز الہٰی کیمپ کے رکن نے ڈان کو بتایا کہ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جبکہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی دونوں ہی مسلم لیگ (ق) کو مردہ گھوڑا سمجھتے ہیں۔

ملاقات کے دوران میڈیکل بورڈ نے کیمپ جیل کا دورہ کیا اور پرویز الہٰی کا معائنہ کیا۔

گزشتہ ماہ جیل میں پرویز الہٰی سے ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت نے کہا تھا کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ان کے پاؤں میں سوجن ہے، اس کے فوراً بعد پنجاب حکومت نے پرویز الہٰی کو جیل میں بہتر کلاس دے دی تھی۔

پرویز الہٰی کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں پہلے پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر کِک بیکس لینے کے الزام میں یکم جون کو لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

اس کے اگلے روز ہی لاہور کی ایک عدالت نے ڈسچارج کر دیا تھا لیکن اے سی ای نے انہیں گوجرانوالہ کے علاقے میں درج اسی طرح کے ایک مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا جہاں کی عدالت نے 3 جون کو انہیں بدعنوانی کے 2 مقدمات میں بری کر دیا تھا، اے سی ای نے ایک بار پھر انہیں پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے پر گرفتار کرلیا۔

9 جون کو انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو غیر قانونی تقرریوں کے کیس کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیا۔

اسی روز قومی احتساب بیورو (نیب) حرکت میں آیا اور گجرات اور منڈی بہاالدین میں ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز میں خورد برد کے الزام میں پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی۔

سیشن عدالت نے 12 جون کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے غبن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے بعد اگلے روز ایک مجسٹریٹ نے انہیں دوبارہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

20 جون کو پرویز الہٰی نے بالآخر لاہور انسداد بدعنوانی کی عدالت سے ریلیف حاصل کر لیا لیکن ان کی رہائی کے احکامات جیل انتظامیہ کو نہیں پہنچائے گئے اور وہ جیل سے رہا نہ ہو سکے۔

اسی دن وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ان کے، ان کے بیٹے مونس الہٰی اور تین دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

اگلے روز ایف آئی اے نے انہیں جیل سے اپنی تحویل میں لے لیا اور منی لانڈرنگ کیس میں انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

لبنان میں اسرائیل کے 15 سے زیادہ جاسوسی نیٹ ورکس تباہ

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبارنے اس ملک میں اسرائیل کے 15 سے

حکومت کی وعدہ خلافی پر بلاول ناراض، احتجاجاً جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لیا

?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کربلا گامے شاہ، لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

?️ 6 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں کربلا

ڈالر کی غیرقانونی تجارت کےخلاف اقدامات سے پاکستان کی ترسیلات زر بڑھ گئیں، بلومبرگ

?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی غیر

26 ویں ترمیم کیس: 8 رکنی آئینی بینچ نے لائیو اسٹریمنگ کی درخواست منظور کرلی

?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی

الخلیل میں صیہونیوں کی خود کشی؛ اسرائیلی لڑکی کا ہوا قتل

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج صبح غزہ کی پٹی پر

عرب ممالک کی اکثر عوام صیہونی مخالف

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے جانے والے ایک سروے

مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی

?️ 15 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) انتخابی اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے