?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ شدو مد سے جاری ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا کی چینی ویکسین سائینوفارم کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں جبکہ مزید 5 لاکھ خوراکیں کل پاکستان پہنچیں گی۔
نور خان ایئربیس اسلام آباد میں ویکسین وصول کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ‘انسداد کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی جس میں سائنوفارم کی 5 لاکھ خوراکیں شامل ہیں، سائینوفارم کی مزید 5 لاکھ خوراکیں کل بھی پاکستان پہنچیں گی، پاکستان میں ویکسی نیشن کا آغاز سائنوفارم سے کیا جبکہ ویکسی نیشن کی 8 لاکھ سے زائد خوراکیں دی جاچکی ہیں’۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ‘ملک میں کورونا کی تیسری لہر تیز ہوگئی ہے، ماسک کے استعمال، سماجی فاصلے اور ہجوم سے اجتناب سمیت وائرس سے بچاؤ کی ایک اسٹریٹیجی ویکسی نیشن ہے، 30 مارچ سے ہم نے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے بھی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے اور آہستہ آہستہ ان کا مرحلہ بھی آجائے گا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ویکسی نیشن کے مرحلے کو تیز کر رہے ہیں اور اسے ایسے مرحلے تک لے کر جانا چاہتے ہیں جہاں پاکستانیو کی بڑی تعداد کو ویکسین لگ چکی ہو تاکہ بیماری کے پھیلاؤ میں اہم رکاوٹ پیدا کی جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میں پھر سے اپنے چینی دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے چند ماہ قبل ویکسین نیشن کے آغاز کو ممکن بنایا، وہ آج بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور لگاتار ویکسین کی فراہمی ممکن بنا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
شمالی مقبوضہ فلسطین میں آبپاشی کے نیٹ ورکس پر ٹارگٹ سائبر حملہ
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے الجلیل علیا کے علاقے اور مقبوضہ علاقوں کے
اپریل
حزب اللہ کے ہاتھوں ہلاک یا زخمی ہونے والے صیہونیوں کی تعداد
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: مزاحمتی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 4
فروری
حزب اللہ کے آپریشن کی اسٹریٹجک جہتیں اور اہم پیغامات
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ، جس نے 8 اکتوبر 2023 کو الاقصی
جون
ایران مخالف امریکی سینیٹر کی عراقی حکام سے ملاقات
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: جنوبی کیرولائنا کے ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے پیر کے
جولائی
آئندہ 2 سے 4 روز میں ٹکٹوں کا فیصلہ ہوجائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی
?️ 28 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا
دسمبر
صبا قمر نے عید پر بھی مداحوں کے دل جیت لئے
?️ 22 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) مقبول و معروف اداکارہ صبا قمر نے جاندار اداکاری
جولائی
9 مئی کے 20 ملزمان کو عید سے قبل رہا کردیا جائے گا، اٹارنی جنرل
?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اپنے 13 دسمبر کے حکم
مارچ
حماس تمام صہیونی مجرموں کو سزا دینے کا خواہاں
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نیتن یاہو اور وزیر جنگ
مئی