🗓️
اسلام آباد; (سچ خبریں) سائفر سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیکس کا معاملہ۔عمران خان کی آڈیو لیکس سے متعلق تحقیقات کیلئے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انکوائری ٹیم کی قیادت ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر کریں گے۔انکوائری ٹیم میں آئی ایس آئی،ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ تمام افسران گریڈ 19 کے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ یاد رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے عمران خان ، اعظم خان اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دی۔
کابینہ کمیٹی نے اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی، کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا، جس پر عمران خان اور اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی گئی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔
کابینہ کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج دھمکی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عبوری ضمانت منظور کی، عدالت نے عمران خان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جج دھمکی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی، عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان نے درخواست دائر کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی بائیو میٹرک سے استثنی ٰکی درخواست بھی دائر کی گئی
مشہور خبریں۔
عرب ممالک کا سویڈن کے ساتھ سلوک
🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تعلقات کے محقق اور عرب دنیا کی سیاسی معیشت
جولائی
اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرے ، نعیم خان
🗓️ 31 جنوری 2024نئی دلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور
جنوری
آتشزدگی کے نقصانات زیادہ ہیں یا لبنان کے ساتھ جنگ کے؟:صہیونی عہدیدار
🗓️ 5 جون 2024سچ خبریں: ایک صہیونی عہدیدار نے کہا کہ شمالی اسرائیل میں آتشزدگی
جون
ہم جنس پرستوں کے خلاف عالمی بینک کیا کر رہا ہے؟
🗓️ 11 اگست 2023سچ خبریں:اپنی تقریر میں موسونی نے عالمی بینک کے اقدامات پر تنقید
اگست
سعودی فضائی دفاعی نظام کی تباہ کن ناکامی
🗓️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے سعودی فوج کی کمزوری پر زور دیتے
دسمبر
جرمنی میں ہسپتال بند ہونے کا خطرہ
🗓️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے وزیر صحت نے خبردار کیا کہ توانائی کی قیمتوں
اکتوبر
امریکہ کو پابندیوں کے بجائے انسانی حقوق کے اپنے گھناؤنے حالات سے نمٹنا چاہیے
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:روسی سفارتخانے کے پریس ترجمان نے روس کے اپوزیشن سیاستدان ولادیمیر
مارچ
کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
🗓️ 9 فروری 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور
فروری