?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پھر وہی حرکت کی جو شوکت ترین نے کی تھی،انہوں نے آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ توڑا تھا۔
انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد چیزیں بہتر ہوں گی۔پی آئی اے اس سال 90 ارب روپے کا نقصان کرے گی لیکن اگر پی آئی اے کی نجکاری ہو گی تو 90 ارب روپے کا نقصان نہیں ہوگا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں تو چاہ رہا تھا پہلے دن ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔سیلاب آنے سے پہلے ہم نے ڈیفالٹ رسک کو کم کیا تھا۔شہباز شریف اگر آج وزیراعظم نہ ہوتے تو ملک ڈیفالٹ کی طرف جا چکا تھا۔قبل ازیں ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمسلم لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا،پاکستان ڈیفالٹ نہیںکرے گا ،پارٹی کے موجودہ نائب صدر کو پارٹی کے فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے،وہ گزشتہ روز کراچی میں نیشنل اسلامک اکنامک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
سابق وزیر خزانہ نے اپنے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران مسلم لیگ میںفارورڈ بلاک بننے کی خبروںکو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اطلاعات میںکوئی صداقت نہیںہے ،شاہد خاقان عباسی پہلے ہی کہہ چکے ہیںکہ وہ پارٹی میںہی ہیں،انہوںنے اپنے پارٹی عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے ،پارٹی نہیں چھوڑی ہے ،ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان ہیں،آئی ایم ایف سے ڈیل ہوجائیگی اور معاملات درست ہوجائینگے،ان کا کہنا تھا کہ اگرشوکت ترین فروری میں آئی ایم ایف کا معاہدہ نہ توڑتے تو حالات اچھے ہوتے،پی ٹی آئی کی حکومت میں 80 ارب ڈالرکی امپورٹ ہوئی،ڈالرکوروک کررکھنا غلطی تھی،اور اس لئے ڈالرکی قیمت آج بلندترین سطح پرہے،ڈالر کی قدر کو پکڑ کر روکا نہیں جاسکتا، ڈالر کا فری فلوٹ رہنا ہی بہتر ہے، غیرضروری مشینری کو ہم نے امپورٹ سے روکا تھا،، ابھی جو پابندی ہے وہ کچھ اور ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا یوکرین میں جنگ کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے؟
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:جرمنی کے سرکاری ٹی وی چینل ای آر ڈیؤ نے دعویٰ
جون
مایکروسافت کی غزہ جنگ میں صہیونی فوج کی حمایت؛ برطانوی اخبار کا انکشاف
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مائیکروسافٹ نے غزہ جنگ
جنوری
پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ عطاء تارڑ
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے
ستمبر
سوچی کو احتجاج پر اکسانے کے جرم میں چار سال قید کی سزا
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: میانمار کی فوجی عدالت نے سابق رہنما آنگ سان سوچی
دسمبر
شان شاہد کی بیٹی فلم ڈیبیو کرنے کو تیار
?️ 16 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں کے ماضی کے مقبول ہیرو شان شاہد
اپریل
پنڈورا پیپرز میں مذکور افراد کی تحقیق کریں گے:عمران خان
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
اکتوبر
تین ماہ کی تاخیر کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل
?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بالآخر تین
جون
صیہونیوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ جنگ
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیوت احرونٹ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
جنوری