?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، اربعین کے زائرین کے لیے زمینی سفر پر پابندی کے بعد ضروری اقدامات کر رہی ہے، اور اس حوالے سے بلوچستان حکومت کو کوئٹہ سے ایران اور عراق کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں اے پی پی کے مطابق ہر سال پاکستان سے شیعہ مسلمان اسلامی مہینے صفر میں کربلا (عراق) کی زیارت کے لیے ایران کے راستے زمینی سفر کرتے ہیں تاکہ اربعین کے روحانی اعمال میں شرکت کر سکیں۔ اربعین، امام حسینؓ کی شہادت (واقعہ کربلا) کے بعد چالیس روزہ سوگ کے اختتام کی علامت ہوتی ہے۔
گزشتہ ماہ کے آخر میں حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اعلان کیا تھا کہ پاکستانی زائرین کو اربعین کے لیے ایران اور عراق تک زمینی راستے سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس فیصلے پر سندھ حکومت، سینیٹرز، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی ، جبکہ ایران نے زائرین کو 7 اگست تک ای ویزا حاصل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ یہ پابندی سنگین سیکیورٹی خدشات کے باعث عائد کی گئی تھی، خاص طور پر اس وجہ سے کہ زائرین کے قافلوں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ’ ان خطرات سے نمٹنے کے لیے، وفاقی حکومت نے بلوچستان حکومت کو براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے تاکہ زائرین ہوائی سفر کے ذریعے محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔’
انہوں نے مزید کہا کہ’ ایران نے اب تک ایک پرواز کی اجازت دی ہے، ہم ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ باقاعدہ پروازوں کا آغاز کریں۔’
انہوں نے بتایا کہ ایران اور عراق کے ہوائی اڈوں سے زائرین کو ان کی زیارت گاہوں تک پہنچانے کے لیے بھی انتظامات کیے جا چکے ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ’ گذشتہ چار دنوں سے اخبارات میں اشتہارات دیے گئے ہیں جن میں نجی ایئرلائنز کو اس روٹ پر پروازیں چلانے کی دعوت دی گئی ہے، اور تمام لائسنس یافتہ نجی ایئرلائنز کو خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔’
انہوں نے کہا کہ’ زیادہ سے زیادہ زائرین کو محفوظ طریقے سے سفر کی سہولت دینے کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔’
انہوں نے نجی فضائی کمپنیوں اور مارکیٹ سے اپیل کی کہ وہ دی گئی اجازت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اور تسلیم کیا کہ یہ تمام اقدامات زمینی سفر کے خطرات سے بچتے ہوئے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران بھی زیر بحث آیا، اور ایران نے پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے ایک اضافی پرواز کی اجازت دے دی ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ میں ایوان اور پوری قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت اربعین کے تمام زائرین کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔


مشہور خبریں۔
مولانا طاہر اشرفی بھی عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے
?️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق طاہر محمود اشرفی نے عمران
جون
وزیر داخلہ کا طور خم بارڈر کا دورہ، صورتحال پر اعلی حکام سے مشاورت
?️ 5 ستمبر 2021خیبر(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاک افغان بارڈر طور
ستمبر
مصر میں سوئیڈش سفارتخانے کا اپنی حکومت مخالف بیان
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:قاہرہ میں سویڈن کے سفارت خانے نے جمعے کی شام اسٹاک
جولائی
دو جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔ احسن اقبال
?️ 2 نومبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو
نومبر
اپوزیشن شاکڈ ہے کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے:عمران خان
?️ 3 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے
اپریل
صدر زرداری کا چین میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ، مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف
?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف زرداری نے چین کے شہر
ستمبر
پاکستان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، آصف زرداری
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے
مارچ
کوئٹہ: ایف سی کے قافلے کےقریب بم دھماکا، ایک اہلکار سمیت 10 افراد زخمی
?️ 28 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ میں جان محمد روڈ پر بم دھماکے میں
فروری