?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری ہے، آج پاکستانی کرنسی مزید ایک روپے 40 پیسے تنزلی کے بعد ڈالر 304 روپے 45 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمارکے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 0.46 فیصد گراوٹ ہوئی اور ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوگیا۔ گزشتہ روز ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دوپہر کو تقریباً 12 بجے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپے 45 پیسے اضافے کے بعد 304 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 323 روپے پر مستحکم ہے۔
الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) خرم شہزاد نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ قرض کی ادائیگیوں اور درآمدات کھلنے کے سبب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔
انہوں نے تجویز دی تھی کہ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ کو بہتر انداز میں چلانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ سٹہ بازی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے کیونکہ اس کی وجہ سے ڈالر کی قدر بڑھ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ ڈالر کے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کے درمیان بڑھتے فرق نے حکومت کے لیے چیلنج کھڑا کر دیا ہے کیونکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اس فرق کو 1.25 فیصد تک رکھے جو کہ 5.6 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
3 ارب ڈالر قرض معاہدے (جس پر گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے) کی ایک اہم شرط کا تعلق مارکیٹ کے مطابق طے شدہ شرح تبادلہ سے ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی دباؤ کو جذب کرنے کے لیے مارکیٹ کے ذریعے طے شدہ شرح تبادلہ اور اصلاحات پر مزید پیش رفت کے ذریعے اپنے موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مستحکم پالیسی پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔
آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد سے ڈالر نے تمام حدوں کو روند ڈالا ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے تک پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 319 روپے کا ہوچکا ہے۔


مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت کا ارسا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ سندھ حکومت نے مسترد کردیا
?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کا ارسا ایکٹ میں ترمیم کے
ستمبر
ماسکو کے خلاف ٹرمپ کا موقف تبدیل کرنے کا مقصد کیا ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی اخبار پولیٹیکو نے ایک رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے
جولائی
صہیونی دشمن کو لگام دینے کا واحد راستہ جامع مزاحمت: فلسطینی مزاحمتی گروہ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں
فروری
صنعا کا یمنی حاجیوں کے خلاف ریاض کے کریک ڈاؤن پر احتجاج
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے نہ صرف یمن پر حملہ کر کے
جون
ہم کسی بھی جارحیت کے سامنے خاموش نہیں رہیں گے: انصاراللہ
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام نے
جنوری
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی
اپریل
کیا عمر ایوب نے عمران خان سے پوچھ کر استعفی دیا ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی
جون
ایرانی مسلح افواج دشمن کی آنکھ کا کانٹا ہیں:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملک
فروری