روپے کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان جاری ہے، آج پاکستانی کرنسی مزید ایک روپے 40 پیسے تنزلی کے بعد ڈالر 304 روپے 45 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمارکے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 0.46 فیصد گراوٹ ہوئی اور ڈالر مزید ایک روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوگیا۔ گزشتہ روز ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دوپہر کو تقریباً 12 بجے انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپے 45 پیسے اضافے کے بعد 304 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 323 روپے پر مستحکم ہے۔

الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) خرم شہزاد نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ قرض کی ادائیگیوں اور درآمدات کھلنے کے سبب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

انہوں نے تجویز دی تھی کہ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ کو بہتر انداز میں چلانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ سٹہ بازی کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے کیونکہ اس کی وجہ سے ڈالر کی قدر بڑھ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ڈالر کے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کے درمیان بڑھتے فرق نے حکومت کے لیے چیلنج کھڑا کر دیا ہے کیونکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اس فرق کو 1.25 فیصد تک رکھے جو کہ 5.6 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

3 ارب ڈالر قرض معاہدے (جس پر گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے) کی ایک اہم شرط کا تعلق مارکیٹ کے مطابق طے شدہ شرح تبادلہ سے ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی دباؤ کو جذب کرنے کے لیے مارکیٹ کے ذریعے طے شدہ شرح تبادلہ اور اصلاحات پر مزید پیش رفت کے ذریعے اپنے موجودہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مستحکم پالیسی پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔

آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد سے ڈالر نے تمام حدوں کو روند ڈالا ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے تک پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 319 روپے کا ہوچکا ہے۔

مشہور خبریں۔

چیف جسٹس اختیارات بل: سپریم کورٹ کے حکم امتناع پر پاکستان بار کونسل کی رائے تقسیم

?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کے انتخابات اور چیف جسٹس کے اختیارات

یمنی دارالحکومت پر جارحیت پسندوں کے فضائی حملے جاری

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:  یمنی دارالحکومت صنعا کے بعض علاقوں میں سلسلہ وار فضائی

قومی اسمبلی میں حکومت ارکان بھی آمنے سامنے

?️ 18 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قومی اسمبلی کے

ایران میں پاکستان کے سفیر نے خاش دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو  نے

الاقصیٰ طوفان حملہ آوروں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ روز اس تحریک کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح

مسجد الاقصی کی بے حرمتی پر ترکی کا رد عمل

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ان حملوں کی

سعودی عرب اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات کا باضابطہ آغاز

?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

امریکا کی سفری پابندیوں سے بچنے کیلئے پاکستان کو 2 ماہ کی مہلت ملنے کا امکان

?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی میڈیا کی جانب سے ہفتے کے روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے