روس سے گیس فراہمی منصوبے پر کام کرنے کیلئے پاکستان اور ترکیہ میں اتفاق

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)روس سے بذریعہ پائپ لائن پاکستان کو گیس فراہمی کے مجوزہ منصوبے پر کام کرنے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں روس سے پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر ترکیہ اور پاکستان کے درمیان اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر ازبکستان کے شہر سمرقند میں موجود ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوگ، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور کرغیزستان کے صدر سیدر جیپاروف دیگر رہنماؤں سے غیررسمی ملاقاتیں کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت کے فروغ، گیس کی فراہمی سمیت لارج اسکیل منصوبوں کے امکانات اور عملدرآمد پر بھی اہم اتفاق رائے کیا گیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان سے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کے دوران کہا کہ روس، قازقستان اور ازبکستان میں کسی حد تک گیس پائپ لائن کے لئے بنیادی ڈھانچہ پہلے سے موجود ہے، جنوب مشرقی ایشیا اور مجموعی طور پر ایشیا میں پاکستان کو اپنا ترجیحی شراکت دار تصور کرتے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ نہایت مثبت انداز میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں جس پر ہمیں بے حد خوشی ہے۔

رجب طیب اردوان کہا کہ آپ سے مل کر بڑی خوشی ہو رہی ہے، آپ کے بڑے بھائی (نوازشریف) کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اچھی یادیں وابستہ ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ نے دونوں ملکوں کے درمیان ہمہ جہتی تزویراتی تعلقات میں اضافے کے لئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں تباہ کن سیلابوں پر صدر رجب طیب اردوان اور ترکیے کے عوام کی طرف سے فراخدلانہ تعاون اور اظہار یکجہتی پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے مختلف دوطرفہ ادارہ جاتی طریقہ کار کی اہمیت کو اجاگر کیاجس میں خاص طور پر اعلیٰ سطح کی دفاعی تعاون کونسل بھی شامل ہے جو اِس شراکت داری کو قیادت کی سطح پر تزویراتی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حالیہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اِس اعتماد کا اظہار کیا کہ معاہدے کے موثر استعمال کے نتیجے میں دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اور یہ دوطرفہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید بڑھانے کا سبب بنے گا۔

مشہور خبریں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

🗓️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن

پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کل خلا میں روانہ ہوگا

🗓️ 16 جنوری 2025 سچ خبریں: پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے تیارہ

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات عروج پر

🗓️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:اگرچہ نیتن یاہو کے اقتدار سے ہٹنے صیہونی حکومت اور امریکہ

غزہ میں ہر روز کتنے بچے شہید یا زخمی ہوتے ہیں؟

🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے اعلان کیا

غزہ پر بمباری کو لے کر اسرائیل اور امریکہ کے درمیان شدید کشیدگی

🗓️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: اکثر صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا اسرائیل اور وائٹ

ترقیاتی منصوبوں کیلئے 26 کھرب 60 ارب روپے کے بجٹ کی سفارش

🗓️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) نے

منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز ایف آئی اے کے روبرو پیش

🗓️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز 16

صیہونی حکومت کو 1948 کے علاقوں میں مظاہروں کے جوش و خروش پر گہری تشویش

🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: 1948 کے شہروں میں یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے