?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدے پر تبصرہ کرنا ابھی قبل از وقت ہے، کیونکہ اس کے جنوبی ایشیا پر اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک حالیہ پیش رفت ہے، جسے آج صبح نافذ کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم خاص طور پر امن، سلامتی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کے حوالے سے اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جمعہ کو تصدیق کی تھی کہ امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
خبر رساں اداروں ’رائٹرز‘ اور ’اے ایف پی‘ کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پیٹ ہیگسیتھ نے ’ایکس‘ پوسٹ میں بتایا کہ یہ فریم ورک خطے میں استحکام اور دفاعی توازن کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی اشتراک میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے لکھا کہ ’ہماری دفاعی شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے‘۔
بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق یہ ملاقات کوالالمپور میں ہونے والے آسیان ڈیفنس منسٹرز میٹنگ-پلس کے موقع پر ہوئی تھی، جو ہفتہ سے شروع ہونے جا رہی ہے۔
معاہدے پر دستخط کے بعد پیٹ ہیگسیتھ نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دنیا کی سب سے اہم امریکی-بھارتی شراکت داریوں میں سے ایک ہے، ہمارا اسٹریٹجک اتحاد باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات اور ایک محفوظ و خوشحال بحیرہ ہند-بحرالکاہل خطے کے عزم پر قائم ہے‘۔


مشہور خبریں۔
سینٹ کا الوداعی اجلاس 19 فروری کو طلب
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینٹ کا اجلاس 19
فروری
امریکا میں ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کی دہشت گردی کا شکار، ملک بھر میں شدید ہنگامے شروع ہوگئے
?️ 12 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں ایک اور سیاہ فام امریکی پولیس کی
اپریل
جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج کا 8 سال بعد تسلط
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: خبر کے ذرائع نے جنوبی مغربی شام میں حوض الیرموک
ستمبر
شیخ نعیم قاسم نے ایران کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں فتح پر مبارکباد دی
?️ 17 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم
جون
بھارت اور روس نے مشترکہ بیان میں امریکی دباؤ کی مذمت کی
?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک مشترکہ بیان میں، ہندوستان اور روس نے بیرونی دباؤ
دسمبر
کیا ایران اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے؟
?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں:اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے
اپریل
صیہونی: ایران نے اسرائیل کو جنگ کا اصل چہرہ دکھا دیا
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ ایران میں ایک
جون
عراق میں حاج قاسم کے قتل کی پارلیمانی تحقیقات کا سب سے بڑا کیس سامنے آیا
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: جنرل قاسم سلیمانی اور عراق میں الحشد الشعبی کے
جون