?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے مالیاتی مرکز میں 45 ہزار ٹن سے زائد خام تیل لے کر آنے والے پہلے روسی تیل بردار بحری جہاز کی آمد کے صرف دو ہفتے بعد ایک اور آئل ٹینکر 56 ہزار ٹن روسی خام تیل لے کر کراچی کی بندرگاہ پر پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے کہا کہ روس سے خام تیل لانے والی کلائیڈ نوبل نے منگل کو بندرگاہ پر آئل پیئر 3 پر برتھ لیا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں خام تیل کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ جون کے دوسرے ہفتے میں آئل ٹینکر پیور پوائنٹ 45 ہزار 142 ٹن روسی خام تیل لے کر آیا تھا جسے پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) پہنچایا گیا تھا۔
دوسرے آئل ٹینکر کی آمد کے ساتھ ہی روس سے پاکستان کو ملنے والی ایک لاکھ ٹن یورال تیل کی پہلی کھیپ مکمل ہوگئی ہے۔
پاکستان نے حکومت سے حکومتی معاہدے کے تحت روسی خام تیل کی خریداری کی قیمت چینی کرنسی میں ادا کی تھی اور روس کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف نے جون میں پاکستان کو خام تیل کی برآمد پر کسی خصوصی رعایت کی پیشکش کے تاثر کو پہلے ہی زائل کر دیا تھا۔
رعایتی روسی خام تیل کی خریداری کی مارکیٹ کی رپورٹوں کے باعث صارفین 15 جون کو قیمتوں کے پندرہ روزہ جائزے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہے تھے لیکن حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔
تیل کی صنعت کے ایک ماہر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ’روسی خام تیل کی آمد دراصل ایک ٹیسٹ رن ہے اور اسے تکنیکی جانچ کے لیے درآمد کیا گیا ہے کہ کیا یہ ملک کی خصوصیات اور طلب کو پورا کرتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ ایک رپورٹ بنائے گی جہاں تیل کو ریفائن کیا جا رہا ہے اور رپورٹ کو حتمی شکل دینے میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔
ماہر نے کہا کہ آئندہ پندرہ روز کے پیٹرولیم قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، کیونکہ مختلف مصنوعات بنانے کے لیے روسی خام تیل کو عربی خام تیل کے ساتھ ملایا جارہا ہے۔
آئل انڈسٹری کے ایک اور ایگزیکٹو نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’یکم جولائی سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے امکانات معدوم ہیں جب حکومت نے حال ہی میں ان مصنوعات پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ای) میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔‘
تاہم انہوں نے کہا کہ وہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے ’موڈ‘ اور آئندہ قیمتوں کے جائزے میں پی ڈی ایل کے جائزے کو کس طرح ایڈجسٹ کیا گیا اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔


مشہور خبریں۔
ایک سروے کے نتائج: "اسرائیل” میں معاشی صورتحال ابتر ہو گئی ہے
?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے ایک سروے کے نتائج سے
ستمبر
وفاق کا نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو ترامیم کیس
اکتوبر
ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد
?️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024
دسمبر
ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں/آپ کامیاب ہوں گے
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی مجاہدین
مئی
دوسری جنگ عظیم کے بعد غزہ کی صورتحال برلن سے بھی زیادہ تباہ
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:بریچ نے گوئٹے مالا کے صدر برنارڈو اروالڈو کی افتتاحی تقریب
جنوری
حماس کا مغربی کنارے کے باشندوں سے مطالبہ
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مقبوضہ مغربی کنارے
اپریل
نئے ٹریول بین کے باعث پاکستانیوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کا امکان
?️ 6 مارچ 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹریول بین کے
مارچ
افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے دفتر (یو این اے
ستمبر