?️
اسلام آباد:( سچ خبریں)ملک میں 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح 42 اعشاریہ 3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حساس قیمت انڈیکیٹر (ایس پی آئی) کی پیمائش کے مطابق مہنگائی میں ہفتہ وار 3 اعشاریہ 35 فیصد کا اضافہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔
تاہم اس سے قبل 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 اعشاریہ 68 فیصد کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ایس پی آئی ملک کے 17 شہروں میں 50 مارکیٹ پر مبنی سروے کی بنیاد پر 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کرتا ہے۔
زیر جائزہ ہفتے میں 51 میں سے 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور باقی 15 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے والی اشیا
- ٹماٹر: 20.28 فیصد
- چکن: 7.57 فیصد
- پیاز: 2.30 فیصد
- خشک دودھ: 2.03 فیصد
- بجلی (کم ترین آمدنی والے گروپ کے لیے): 6.83 فیصد
قیمتوں میں ہفتہ وار کمی والی اشیا
- ایل پی جی: 3.46 فیصد
- گھی: 1.16 فیصد
- لہسن: 0.94 فیصد
- سرسوں کا تیل: 0.71 فیصد
- دال مسور: 0.42 فیصد
قیمتوں میں سال بہ سال اضافے والی اشیا
- دال مسور: 111.02 فیصد
- ڈیزل: 108.77 فیصد
- پیٹرول: 94.53 فیصد
- پیاز: 94.43 فیصد
- خوردنی آئل 72.96 فیصد
ایس پی آئی میں سب سے کم آمدنی والے طبقے یعنی ماہانہ 17 ہزار 732 روپے سے کم آمدنی والے افراد کے لیے ہفتہ وار 1.80 فیصد اور 44 ہزار 175 روپے سے زیادہ ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے 3.94 فیصد اضافہ ہوا۔


مشہور خبریں۔
لبنان اور یمن صہیونی دشمن کے خلاف متحد ہیں: صنعا
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: دمشق میں یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے استقامت اور
مئی
غزہ میں 42 روزہ جنگ بندی کی کہانی کیا ہے؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے رائے الیوم کے ایک مضمون میں جو بائیڈن
مئی
جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم کامیابی ملی ہے: شیخ رشید
?️ 24 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
جون
عمار حکیم کے سعودی عرب جانے کی وجوہات
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت کی تحریک نے اس تحریک کے سربراہ
اگست
روس کا جوہری نظریہ مکمل ہے: پیوٹن
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
کسان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی:عمران خان
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملتان میں کاشت کاروں کے لیے کسان کارڈ کے
اپریل
انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ساڑھے 3 سے 4 لاکھ ای وی ایم درکار ہیں
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے
جولائی
شہید نصراللہ اور خطے میں دوبارہ طاقت کا زور
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین
فروری