رواں ہفتے ملک بھر میں ریکارڈ مہنگائی

?️

اسلام آباد:( سچ خبریں)ملک میں 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح 42 اعشاریہ 3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حساس قیمت انڈیکیٹر (ایس پی آئی) کی پیمائش کے مطابق مہنگائی میں ہفتہ وار 3 اعشاریہ 35 فیصد کا اضافہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔

تاہم اس سے قبل 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 اعشاریہ 68 فیصد کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ایس پی آئی ملک کے 17 شہروں میں 50 مارکیٹ پر مبنی سروے کی بنیاد پر 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کرتا ہے۔

زیر جائزہ ہفتے میں 51 میں سے 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور باقی 15 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے والی اشیا

  • ٹماٹر: 20.28 فیصد
  • چکن: 7.57 فیصد
  • پیاز: 2.30 فیصد
  • خشک دودھ: 2.03 فیصد
  • بجلی (کم ترین آمدنی والے گروپ کے لیے): 6.83 فیصد

قیمتوں میں ہفتہ وار کمی والی اشیا

  • ایل پی جی: 3.46 فیصد
  • گھی: 1.16 فیصد
  • لہسن: 0.94 فیصد
  • سرسوں کا تیل: 0.71 فیصد
  • دال مسور: 0.42 فیصد

قیمتوں میں سال بہ سال اضافے والی اشیا

  • دال مسور: 111.02 فیصد
  • ڈیزل: 108.77 فیصد
  • پیٹرول: 94.53 فیصد
  • پیاز: 94.43 فیصد
  • خوردنی آئل 72.96 فیصد

ایس پی آئی میں سب سے کم آمدنی والے طبقے یعنی ماہانہ 17 ہزار 732 روپے سے کم آمدنی والے افراد کے لیے ہفتہ وار 1.80 فیصد اور 44 ہزار 175 روپے سے زیادہ ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے 3.94 فیصد اضافہ ہوا۔

مشہور خبریں۔

داعش کی نئی نسل کہاں پروان چڑھ رہی ہے؟

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:عراق کے قومی سلامتی کے مشیر نے اس ملک اور دنیا

کوئی پائلٹ نیتن یاہو کے طیارے کو اڑانے کو تیار نہیں

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 نے رپورٹوں میں بتایا ہے کہ

کینیڈا کے سلسلہ میں رائے عامہ

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:اپنے آپ کو انسانی حقوق اور آزادی کا علمبردار کہلانے والے

کرپشن اور نیب ایک ساتھ نہیں چل سکتے: جاوید اقبال

?️ 15 جون 2021لاہور( سچ خبریں)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ

ٹرین حادثے کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آگئے

?️ 14 جون 2021گھوٹکی (سچ خبریں) رپورٹ کے مطابق لگیج وین میں حد سے زیادہ

عام انتخابات: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری

?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کےسلسلےمیں کاغذات نامزدگی کی

ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح پر لے جا رہے ہیں: روس

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے معاون یوری اوشاکوف نے

جولان کی پہاڑیوں پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے؛اسرائیل کا اعلان !

?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے واضح کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے