رواں سال شرح نمو 2.8 فیصد، کرنٹ اکاونٹ خسارہ 0.6 فیصد رہے گا،عالمی بینک

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے قراردیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 2.8 فیصد جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ 0.6 فیصد رہے گا، پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے نقائص نے بجلی کی قیمت بڑھادی۔

عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ پاور سیکٹرڈسٹری بیوشن اصلاحات رپورٹ 2024 جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی نمو کا تخمینہ2.8فیصد لگایا گیا ہے جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارےکا تخمینہ جی ڈی پی کے0.6فیصد ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں مالی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کے7.6فیصد لگایا گیا ہے۔عالمی بینک کے حکام نے رپورٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ مالی سال جی ڈی پی کی شرح نمو 2.5فیصد رہی۔

عالمی بینک کے حکام نے کہاکہ پاکستان میں لیبر فورس میں خواتین کا تناسب جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے جبکہ جنوبی ایشیائی خطے میں کم باہمی تجارت ہو رہی ہے،زیادہ تجارت ریجن سے باہر ہو رہی ہے ۔

عالمی بینک کے حکام نے بتایا کہ نہیں سمجھتے خام تیل کی قیمتیں زیادہ عرصے تک اوپر جائیں گی۔حکام نے کہاکہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوئی ہے،رواں مالی سال افراط زر 11.1فیصد تک رہ سکتا ہےجبکہ غربت کی شرح آئندہ 2سال تک 39 فیصد تک رہنےکا تخمینہ ہے۔

عالمی بینک کے حکام نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کو اپنی جی ڈی پی گروتھ برھانا ہوگی ،غربت میں کمی اور روز گار کے لیے نمو ضروری ہے ،پاکستان میں سالانہ 16 لاکھ نوجوانوں کا اضافہ ہورہا ہے۔

عالمی بینک کے حکام نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کو چیلنج قرار دیتے ہوئے کہاکہ بجلی کے ترسیلی اور تقسیمی نقصانات 16.45 فیصد ہیں،پاکستان کا بجلی تقسیمی نظام ناقص ہے،پاور سیکٹر کا گردشی قرض مسئلہ ہے۔

عالمی بینک کے حکام نے کہا کہ پاکستان میں ایکسچینج ریٹ میں استحکام آیاہے اورزرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں تاہم پاکستان کا پاور سیکٹر اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بنا۔

حکام نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے پیداواری شعبے میں جدید ٹیکناکوجی کافقدان رہا جبکہ بجلی ترسیل اور تقسیم بھی ناقص منصوبہ بندی کا شکار رہی۔

عالمی بینک کے حکام نے قرار دیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری پر اثرات تو مرتب ہونگے۔

مشہور خبریں۔

عیدالاضحی پر سمارٹ لاک ڈاون لگ سکتا ہے

🗓️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے

آرمینیائی مظاہروں میں تقریباً 100 افراد زخمی

🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: آرمینیا کی وزارت صحت نے آج صبح اعلان کیا کہ

سلامتی اور قبضہ ایک ساتھ ہیں: سید حسن نصراللہ

🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:  لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر

نیتن یاہو کیا کر رہے ہیں اور نصراللہ کیا کر رہے ہیں؟ صہیونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب بنیامین نیتن یاہو

عراقی معیشت تباہی کے دہانے پر؛عراقی ماہر معاشیات

🗓️ 9 جون 2023سچ خبریں:عراقی ماہر معاشیات نے اس ملک کے پارلیمنٹ ممبران کو متنبہ

ثمینہ پیرزادہ کا نور مقدم قتل کیس کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار

🗓️ 24 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے نور مقدم قتل

شکارپور میں آپریشن پولیس ہی کرے گی

🗓️ 27 مئی 2021شکارپور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سندھ

ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا

🗓️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے