?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کے لیے معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی شہری رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستانی حجاج کرام کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔
سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نت رواں سال سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے 20 سے 25 دن کا مختصر حج پروگرام متعارف کرایا ہے۔
عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کے لیے اپنی رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی، ہر عازم کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا، جس میں پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ اور متعلقہ معلومات ہوں گی۔
خصوصی موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات ان کے موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی ۔
رپورٹ کے مطابق عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ کی معلومات، سعودی عرب میں اپنی رہائش، ادائیگی اور دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشنز سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سعودی وزارت حج کے زیر اہتمام جدہ میں جاری 4 روزہ بین الاقوامی حج کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، حج ایکسپو میں حجاج کو سہولیات کی فراہمی کے ذمہ دار اداروں اور کمپنیوں سے مزید معاہدے بھی کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
الحشد الشعبی اربعین کی تقریب کا ایک اہم حفاظتی رکن ہے:عراقی وزیر دفاع
?️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی وزیر دفاع جمعه عناد السعدون جنہوں نے کل (اتوار ،
ستمبر
امریکہ کی 2024 ماراتھن دوڑ : فاتح کون ہوگا، بائیڈن یا ٹرمپ؟
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں 6 ماہ سے بھی کم وقت
مئی
تیل کی قیمت کم ہو توپھر ٹیکس نہیں بڑھانا چاہیئے. مفتاح اسماعیل
?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ
اپریل
نیتن یاہو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے خوفزدہ ؛ وجہ؟
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار کے مطابق بینجمن نیتن یاہو 7 اکتوبر کے واقعات
جون
امریکی کارروائی میں کسی ایرانی کے مارے جانے کی کوئی خبر نہیں
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:باخبر ذرائع کے مطابق عراق اور شام پر امریکی حملے میں
فروری
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
?️ 16 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اگلے 15 دن کے لیے
اکتوبر
قاسم سلیمانی، وہ فکر جس نے دنیا کو ہلا کر دیا؛ العہد چینل کی خصوصی رپورٹ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر کا
جنوری
سیاسی، فوجی اور معاشی دباؤ کے ذریعے مزاحمت کو غیرمسلح کرنے کی کوشش
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: امریکہ، خطے کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر، لبنان میں
جولائی