?️
فیصل آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کے لندن پلان کا اعتراف کیا۔
فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا حالیہ انٹرویو سنیں جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے خلاف پلان کا اقرار کیا اور رانا ثناء اللہ نے اعتراف کیا کہ پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانا لندن پلان کا حصہ تھا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ 25 مئی 2022ء کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بندوبست کیا گیا تھا، ان کا بندوبست کرنے کا مطلب کسی کو ٹھکانے لگانا ہے، رانا ثناءاللہ نے کہا ہم نے اپنے کیسز ٹھکانے لگانے تھے، انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم نے نواز شریف کو اسی بنیاد پراعتماد میں لیا تھا۔
علاوہ ازیں عمر ایوب یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ فرد واحد کے فیصلوں سے ملک دو لخت ہوا ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے، نجی شعبوں پر جو قرضے تھے وہ 86 فیصد کم ہوگئے ہیں لیکن شرح سود کم نہیں ہورہا، گندم سکینڈل دیکھ لیں، کسانوں کی فصلیں تیار تھیں لیکن ان سے گندم نہیں خریدی گئی اور باہر سے 450 ارب روپے کی گندم منگوالی گئی، ملک میں جان بوجھ کر گندم کا بحران پیدا کیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نوازشریف یا جو بھی جیل میں تھے ان کی سب سے ملاقاتیں ہوتی تھیں لیکن عمران خان سے ملاقاتیں نہیں ہوتی اور وہ بھی 20 سے 25 منٹ سے زیادہ نہیں ہوتی، اس کے خلاف ہم عدالت بھی جائیں گے، 6 ججز نے تحریری طور پر چیف جسٹس پاکستان، سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر بتایا کہ ان کے گھریلو لوگوں پر دباؤ ڈالا گیا ان کو زدوکوب کیا گیا، ہم اس وقت کس پر اعتماد کریں، بات چیت تو اس وقت کی جاتی ہے جب اعتماد ہو، ہم اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ذریعے جلسے کرتے رہیں گے، ملک میں اس وقت آئین نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہم تمام طبقوں کو ایک ہونا پڑے گا، اس وقت ملک میں کوئی اور راستہ نہیں ہے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
مشہور خبریں۔
قیدیوں کا تبادلہ اور مزاحمت کا اخلاق
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: ترکی کی انادولو ایجنسی کی ایک رپورٹکے مطابق غزہ میں
فروری
سعودی نفرت انگیز ولی عہد بھی یوکرینی بحران سے فائدہ اٹھانے کے درپے: یورپی خارجہ تعلقات کونسل
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:یورپی خارجہ تعلقات کونسل نے اپنی ایک حالیہ تحقیق میں کہا
فروری
بن سلمان کے لیے تخت تک پہنچنے کی سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ایک برطانوی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں محمد بن
جنوری
صیہونی حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیک
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے منگل کی رات خبر
اگست
فرانسیسی صدر اولمپک گیمز کو یوکرین جنگ سے کیسے جوڑ رہے ہیں؟
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اعلان کیا کہ وہ پیرس میں
مارچ
کویت کا صیہونی مخالف نیا اقدام
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:ایک کویتی وفد نے صیہونی وفد کی موجودگی کی وجہ سے
مارچ
ہالوی قانونی طور پر دستبردار
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہالوی، جنہوں
مارچ
پاسپورٹ کی روزانہ 50 ہزار درخواستیں اور پروڈکشن 22 ہزار ہونے سے تاخیر کا مسئلہ ہے: وزارت داخلہ
?️ 5 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ بڑی تعداد میں
ستمبر