🗓️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات ختم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
ہائی کورٹ کی جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رانا ثنااللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب انکوائری کے خلاف سماعت کی۔
دوران سماعت نیب کے وکیل فیصل بخاری نے کہا کہ نیب نے عدالتی حکم پر لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔
رانا ثنااللہ کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے وزیر داخلہ کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا اور بعد میں ہائی کورٹ سے ضمانت ہوئی تھی۔
وکیل نے دلائل دیے کہ اے این ایف نے کہا تھا کہ رانا ثنااللہ نے تمام جائیداد منشیات کے کاروبار سے بنائی ہے اور نیب کے مطابق رانا ثنااللہ نے اپنے اثاثے کرپشن سے بنائے ہیں۔
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب نے بھی جائیداد کی چھان بین کے لیے نوٹس بھیجا تھا جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ نیب کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں، جس پر نیب کے وکیل فیصل بخاری نے کہا کہ نیب ابھی تحقیقات کر رہا ہے۔
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ جائیداد ایک ہی ہے مگر دو مختلف اداروں کے مختلف مؤقف آئے ہیں، نیب نے اپنے جواب میں خود کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔
اس پر جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا کہ کیا اے این ایف والا معاملہ ابھی زیر التوا ہے جس پر رانا ثنااللہ کے وکیل نے کہا کہ اے این ایف والا معاملہ متعلقہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا رانا ثنااللہ کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے، جس پر نیب وکیل نے کہا کہ ابھی کیس تفتیشی سطح پر ہے ریفرنس دائر نہیں ہوا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد رانا ثنااللہ کی آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب تحقیقات ختم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل عملی طور پر جنگ ہار چکا ہے
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار مڈل ایسٹ مانیٹر نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ
دسمبر
الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پاکستان نے سراہا
🗓️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:پاکستان کے بہت سے آن لائن میڈیا اور نیوز چینلز نے
اکتوبر
امریکی فوجی صنعت کا زوال شروع
🗓️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی صنعت نے فوج کے
دسمبر
امریکی کمپنیوں کا خفیہ طور پر روس کے ساتھ کاروبار
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ترکی کے ینی شفق اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
اگست
کچھ سیاسی عناصر بنوں واقعے کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟بیرسٹر سیف کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ
جولائی
الاقصیٰ طوفان اور صیہونی حکومت کے عرب ممالک کے ساتھ سازش
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کی کہانی کہ جس نے صیہونی حکومت کو ایک
اکتوبر
مشہور بالی ووڈ اداکارہ کی مسلمان سے شادی ؛اہلخانہ کا ردعمل
🗓️ 20 جون 2024بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان لڑکے سے شادی پر خاندان
جون
کیا دنیا طالبان کی طرفداری کر رہی ہے؟
🗓️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: حال ہی میں افغانستان کے حوالے سے بین الاقوامی پیش
اپریل