🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان کو منانے میں ناکامی کی ذمہ داری حکومت کی مشاورتی ٹیم پر ڈال دی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہوئی تو وہ سمجھے کہ مشاورتی ٹیم نے معاملات طے کردیے ہیں لیکن اتوار کو مولانا فضل الرحمان نے الگ مؤقف اپنالیا، حکومتی ٹیم کی طرف سے کمی رہ گئی ہوگی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ آخری وقت تک کہتے رہے کہ نمبرز پورے نہیں ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مشاورت کا عمل اگلے ہفتے دس دنوں تک مکمل ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ دو افراد محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ کو آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا سے مذاکرات اور انہیں آن بورڈ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی لیکن سیاسی جوڑ توڑ میں ان دونوں کی ناتجربہ کاری کے باعث اسے خفیہ نہیں رکھا جا سکا اور معاملہ قبل از وقت منظر عام پر آگیا۔
اس پورے معاملے میں اسحاق ڈار بعد میں شامل ہوئے اور وزیراعظم بھی مولانا کی رہائش گاہ جا پہنچے، ایوانِ صدر نے بھی کوشش کی جب کہ بلاول بھی جے یو آئی ف کے سربراہ سے ملنے کیلئے گئے لیکن حکومت کیلئے کوئی راہ نہ نکلی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات میں سب کچھ حتمی طے ہونے کے بعد باتیں سامنے آتی ہیں لیکن اس معاملے میں مولانا سے کوئی ڈیل کیے بغیر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے گئے۔
آئینی ترمیمی پیکج پہلے تو گزشتہ بدھ کو پیش کیے جانے کا ارادہ تھا لیکن عددی قوت پوری نہ ہونے کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ پی ٹی آئی سے ووٹوں کی مطلوبہ تعداد پوری تھی لیکن مولانا کی وجہ سے معاملہ خراب ہوگیا جس سے حکومت بالخصوص ن لیگ کو شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل اور امریکہ کے کمزور نکات سید حسن نصر اللہ کی زبانی
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کے بعد اپنی پہلی تقریر میں،
نومبر
امریکہ میں زندگی گذارنے کے لیے خون کی فروخت
🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں مہنگائی اور آسمان چھوتی قیمتوں نے بہت سے شہریوں
نومبر
جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 31 مئی 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر
مئی
بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران میں اضافہ
🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کے رہنماؤں نے فوج کی
اگست
اس صدی کے اگلے 10 سال اہم ہوں گے: بائیڈن
🗓️ 28 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ سب
مئی
جولانی حکومت کی حمایت کے لیے ترکی کی درخواست
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے
جنوری
فلسطینی قیدیوں کی آزادی؛ حتمی فتح کا پیش خیمہ
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی آزادی وہ مسئلہ ہے جس پر تمام فلسطینی
فروری
معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی کووڈ کا شکار ہوگئیں
🗓️ 8 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) کووڈ کی نئی لہر نے دنیا بھر سمیت بالی
جنوری