?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے انتہائی احمقانہ اور جارحانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسلام فوبیا کے شکار افراد کی جانب سے چند روز قبل سویڈن میں بھی اسی طرح کی حرکت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متعدد بار اس طرح کے نفرت انگیز اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے کے لیے آزادی اظہار کے حق کا غلط استعمال کی جارہا ہے۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اس قانونی فریم ورک پر بھی سوالیہ نشان ہے، جس کے پیچھے مذہبی منافرت پھیلانے والے چھپتے ہیں، جب دنیا کو امن کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، ایسے وقت میں عالمی برادری نفرت پھیلانے والوں سے آنکھیں بند نہیں کرسکتی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ آزادی اظہار رائے ذمہ داریوں کے ساتھ آتی ہے، حکومت اور بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعے سے متعلق پاکستان کے تحفظات ڈنمارک کے حکام کو پہنچائے جارہے ہیں۔
پاکستان نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھا جائے اور اس طرح کے اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز کارروائیوں کو روکنے کے لیےاقدامات کیے جائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈنمارک میں بھی انتہائی دائیں بازو کے ڈینش سیاستدان راسموس پلودان نے قرآن پاک کے نسخے کو مسجد کے سامنے نذرآتش کردیا تھا، واقعے کے بعد ترکیہ حکام نے ڈنمارک کے سفیر کو طلب کر لیا تھا۔
افسوس ناک واقعے سے قبل 21 جنوری کو سویڈن میں ترکیہ سفارت خانے کے باہر ڈنمارک کے انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت کے رہنما کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی۔
سویڈن، نیدرلینڈ اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف پاکستان اور افغانستان سمیت ایران اور دیگر مسلم ممالک میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل اور سعودی عرب کو معمول پر لانے میں کافی وقت لگے گا: بائیڈن
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک صیہونی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے
جولائی
بھائی کے خنجر سے گھر کے پچھواڑے سے بے دخلی؛ یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تنازعات
?️ 19 دسمبر 2025سچ خبریں: اماراتی افواج کی یمن کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول
دسمبر
صہیونی فوج کا ممکنہ خاتمہ:صیہونی سینئر تجزیہ کار
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز کے سینئر تجزیہ کار نے اگلی انتفاضہ شروع
فروری
پینٹاگون کو فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے: ایسوسی ایٹڈ پریس
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: امریکہ کے بھاری فوجی بجٹ اور دنیا کی سب
جولائی
مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے کی صورتحال
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی فوج کے البوکمال بارڈر کراسنگ پر ایک ٹرک پر
جنوری
کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے موقع دیں، بلاول
?️ 17 نومبر 2023ایبٹ آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
نومبر
لاہور: تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کا پھر آغاز
?️ 10 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور پولیس گزشتہ تین دنوں سے شہر کے مختلف
نومبر
یمن کے خلاف نیتن یاہو کے بیان پر یمن کا ردعمل
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
دسمبر