راجہ پرویز اشرف نے شبلی فراز کی استعفوں کی منظوری کی درخواست مسترد کر دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینیٹر شبلی فراز کی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی ایک ساتھ منظوری کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر سینیٹر شبلی فراز نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی اور استعفے ایک ساتھ منظور کرنے کا پیغام پہنچایا۔

شبلی فراز نے مطالبہ کیا کہ ہمارے تمام ایم این ایز کے استعفے ایک ساتھ منظور کئے جائیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے ایک ساتھ منظور نہیں کئے جا سکتے،اس حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا۔اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی ارکان استعفے منظور کرنے کی درخواست کر چکے ہیں،اس صورتحال میں ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر ہاتھ سے لکھے استعفوں کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا۔خط میں کہا گیا کہ اپریل 2022ء کو 123 ارکان اسمبلی نے استعفے دئیے تھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے فلور پر استعفے سے متعلق زبانی اعلان کیا تھا،استعفے کے فیصلے کو تمام چینلز اور میڈیا نے نشر کیا۔تحریک انصاف کے فیصلے کیخلاف محض چند ارکان کے استعفے منظور کئے گئے،وقت ضائع کئے بغیر ہمارے ممبران کے استعفے منظور کئے جائیں۔

پارلیمان میں سب سے بڑی جماعت کی غیر موجودگی میں قانون سازی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔اگرچہ ہم استعفے جمع کروا چکے ہیں اور آپ کی تسلی کیلئے دوبارہ پیش ہونے کو تیار ہیں۔ علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے مستعفی ہو چکے ہیں،تحریک عدم اعتماد لا کر ہماری حکومت کو ختم کیا گیا۔امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی تو تحریک انصاف نے نظام سے لاتعلق ہونے کا فیصلہ کیا،میں نے پارٹی کا فیصلہ پیش کیا کہ ہم سب ایم این اے مستعفی ہو رہے ہیں۔قاسم سوری نے دفتر کو احکامات دئیے کہ استعفے منظور کر کے آگے پیش کئے جائیں۔راجہ پرویز اشرف نے حکومت کی ایما پر غیر قانونی آئین سے ہٹ فیصلہ کیا اور ہمارے استعفوں کی منظوری پر جانبداری دکھائی۔

مشہور خبریں۔

امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ کا بیجنگ پرسائبر حملوں کا الزام، چین کی تردید

?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں: امریکا، برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے بیجنگ میں مقیم سائبر

شہباز گل پر انڈے، سیاہی پھینکنے کامعاملہ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

?️ 19 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی

افغان صدر کی عمان میں موجودگی اور امریکہ جانے کی تیاریاں

?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:مفرور افغان صدر کا صحیح ٹھکانہ معلوم نہیں ہے ، تاہم

حزب اللہ نے ایک دن میں صیہونیوں کے خلاف کتنی کاروائیاں کیں؟

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ کے مجاہدین صیہونی ریاست کے

اب بھارتی فلم میں کام کی پیش کش ہوگی تو کروں گا، ماضی میں انکار کردیا تھا، آغا علی

?️ 2 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ

پچپن فیصد امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں

?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 55 فیصد سے

جنگ بندی میں صیہونی رکاوٹوں پر حماس کا ردعمل

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن

کورونا: مزید 102 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 21 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے، گذشتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے