?️
دیامر: (سچ خبریں) دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا، ڈیم کی تعمیر اگست 2020 میں شروع ہوئی تھی، ڈیم کی تعمیری کارکردگی 45 فیصد کے بجائے صرف 13 فیصد رہنے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں مشکلات کے باعث دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چار برس میں دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیری کارکردگی صرف 13 فیصد رہی، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر اگست 2020 میں شروع ہوئی تھی، شیڈول کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم 2029 میں مکمل ہونا ہے، منصوبہ بندی کے مطابق اب تک ڈیم کی تعمیری کارکردگی 45 فیصد ہونا چاہیے تھی۔
بھاشا ڈیم پر اب تک 129 ارب 99 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، ڈیم کی تعمیر کے لیے 10 برسوں میں مکمل زمین تک نہ خریدی جا سکی، ڈیم کی تعمیر کے لیے 35 ہزار ایکڑ میں سے 33 ہزار ایکڑ زمین خریدی جا سکی، دیامر بھاشا ڈیم میں پاور ہاوس کی تعمیر کے لیے 1424 ارب روپے اور پانی کے ذخیرہ کے لیے 479 ارب روپے درکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیرونی فنڈنگ کے لیے مختلف ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کو درخواستیں دے رکھی ہیں، بھارت بیرونی فنڈنگ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے گھناونا پروپیگنڈا کر رہا ہے، ابھی تک بھاشا ڈیم میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے خاطرخواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔
حکومت نے سعودی عرب کو بھی بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، بھاشا ڈیم تعمیر ہونے سے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو سکے گا، بھاشا ڈیم کی تعمیر چین کی کمپنی پاور چائنہ کر رہی ہے، رواں مالی سال میں بھاشا ڈیم کے لیے 4 ارب روپے جاری ہوئے۔
مشہور خبریں۔
سوڈان ایک بار پھر خانہ جنگی کے دہانے پر؛کہیں یورینیم اور سونے کا معاملہ تو نہیں؟
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:کئی دہائیوں سے بغاوتوں ، جنگوں اور تنازعات کی تاریخ رکھنے
اپریل
ترکی کی حکمراں جماعت آئین میں تبدیلی کی خواہاں
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے آئین میں ترمیم اور تبدیلی کی کوشش نے
مئی
امریکہ یوکرین جنگ سے منسلک افراد کی جائیداد ضبط کرنے میں مشغول
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین میں جنگ سے متعلق افراد
اپریل
صیہونی فوج نے جنین پر وسیع حملہ کیوں کیا؟
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: قابض صہیونی حکومت نے اپنی پرانی سازش کے تحت فلسطینی
ستمبر
پوٹن اور بائیڈن کی جمعرات کو ملاقات
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: سی این این نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ
دسمبر
برطانوی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے جنوبی ایشیا سے تعلقا ریکھنے والے اس ملک
ستمبر
سلام ہو فلسطینی نوجوانوں پر
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی ایک تقریر کی
اپریل
قوم کی آواز بنو یا پھرایک طرف ہوجاؤ: آغار وح اللہ کا سیاسی قیادت کے نام دوٹوک پیغام
?️ 26 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی