دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا

?️

دیامر: (سچ خبریں) دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا، ڈیم کی تعمیر اگست 2020 میں شروع ہوئی تھی، ڈیم کی تعمیری کارکردگی 45 فیصد کے بجائے صرف 13 فیصد رہنے کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری میں مشکلات کے باعث دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چار برس میں دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیری کارکردگی صرف 13 فیصد رہی، دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر اگست 2020 میں شروع ہوئی تھی، شیڈول کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم 2029 میں مکمل ہونا ہے، منصوبہ بندی کے مطابق اب تک ڈیم کی تعمیری کارکردگی 45 فیصد ہونا چاہیے تھی۔

 بھاشا ڈیم پر اب تک 129 ارب 99 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں، ڈیم کی تعمیر کے لیے 10 برسوں میں مکمل زمین تک نہ خریدی جا سکی، ڈیم کی تعمیر کے لیے 35 ہزار ایکڑ میں سے 33 ہزار ایکڑ زمین خریدی جا سکی، دیامر بھاشا ڈیم میں پاور ہاوس کی تعمیر کے لیے 1424 ارب روپے اور پانی کے ذخیرہ کے لیے 479 ارب روپے درکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرونی فنڈنگ کے لیے مختلف ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کو درخواستیں دے رکھی ہیں، بھارت بیرونی فنڈنگ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے گھناونا پروپیگنڈا کر رہا ہے، ابھی تک بھاشا ڈیم میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے خاطرخواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔

حکومت نے سعودی عرب کو بھی بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، بھاشا ڈیم تعمیر ہونے سے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہو سکے گا، بھاشا ڈیم کی تعمیر چین کی کمپنی پاور چائنہ کر رہی ہے، رواں مالی سال میں بھاشا ڈیم کے لیے 4 ارب روپے جاری ہوئے۔

مشہور خبریں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان و دیگر کیخلاف نیب ریفرنس دائر

?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کیس

2021 میں فلسطینیوں کی صورتحال کا جائزہ

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی طرف سے 2021 میں فلسطینیوں کے حقوق کی

نواز شریف ملک واپس آنے کا اعلان کریں طیارہ تیار ہے:شیخ رشید

?️ 24 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید

چین میں دردناک حادثہ، اسکول میں آگ لگنے سے درجنوں بچے ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 26 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں)  چین میں اس وقت دردناک حادثہ پیش آیا جب

بائیڈن کورونا کا شکار

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن میساچوسیٹس اور رہوڈ آئی لینڈ کے دورے کے

جرمنی میں مرکل کے جانشین کا تعین کرنے کے لیے انتخابی تعطل

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:جرمن پارلیمانی انتخابات میں اس ملک کی چانسلر انجیلا مرکل کی

غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے بارے میں کوئی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا: شیخ الازہر

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: احمد الطیب شیخ الازہر نے واضح طور پر کہا ہے کہ

متحدہ رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پیپلز پارٹی کا ردِ عمل بھی آگیا

?️ 22 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) متحدہ رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے