جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے میں تاخیر کی وجوہات:امریکی تحقیقاتی ادارہ

سلیمانی

?️

سچ خبریں:جنرل سلیمانی کی شہادت نے امریکہ کو سکھایا کہ ایران غیر متوقع اقدامات کے ساتھ ایک سخت حریف ہے اور اب تک واشنگٹن صرف 2 وجوہات کی وجہ سے ایران کی جوابی کارروائی سے بچنے میں کامیاب رہا ہے۔

امریکی سیاسی تھنک ٹینک کیٹو انسٹی ٹیوٹ کے ایک سینئر محقق ڈوگ بانڈو نے ایک مضمون میں ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کے خلاف کارکردگی پر خاص طور پر جنرل سلیمانی کی شہادت کے حوالے سے، تنقید کرتے ہوئے تہران کی طرف سے کسی بھی انتقامی کارروائی کے منطقی ہونے اور وائٹ ہاؤس کے رویے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے لکھا کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے عالمی امن کے لیے خطرناک خطرات کا دور ختم ہونے کے بارے میں سوچا جارہا تھا لیکن اس کے بعد کے برسوں میں واشنگٹن نے دنیا بھر میں فوجی طاقت کا تیزی سے استعمال کیا ہے جس کے بعد یقیناً یہ کہا جا سکتا ہے کہ امریکہ گزشتہ 2 دہائیوں سے تقریباً مسلسل جنگ میں ہے جن میں سے بہت سی لڑائیاں پردے کے پیچھے سے لڑی گئی ہیں، جیسے ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیروں میں سے ایک جان بولٹن کو اغوا کرنے اور قتل کرنے کی مبینہ کوشش یا سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو دھمکیاں ملنے کے بہانے ایران کے ساتھ کشیدگی۔

ایران کے بیشتر ناقدین سعودی شاہی آمریت جیسی بدتر حکومتوں کی حمایت کرتے ہیں، ایک ایسی حکومت جو سعودی عرب کے اندر ظالمانہ رویہ اختیار کرتی ہے اور بیرونی میدان میں اس سے بھی زیادہ جارحانہ نیز مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے کئی دوسرے اتحادی اپنے ہی لوگوں پر جبر کر رہے ہیں اور اپنے شہریوں کو مشکوک الزامات میں قید کر رہے ہیں، تاہم بحرین، مصر، متحدہ عرب امارات اور دیگر نے واشنگٹن کو عطیات، اڈوں، ہتھیاروں کی خریداری اور حمایت کے وعدوں سے نوازا ہے۔

امریکی محقق نے لکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنرل سلیمانی کو قتل کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جبکہ عام حالات میں بھی انہیں نشانہ بنانا غیر معقول اقدام تھا، اس کے علاوہ جنرل سلیمانی کوئی نچلی سطح کے فرد نہیں بلکہ ایک اہم سیاسی اور عوامی شخصیت تھے جن کے لیے ایران میں عوامی سوگ حقیقی اور اندرونی تھا، تاہم اب تک واشنگٹن صرف خود پر قابو پانے اور قسمت کے 2 عوامل کے امتزاج کے ذریعے ایران کی انتقامی کارروائی سے بچنے میں کامیاب رہا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

وزیراعظم نے سپیکر ایاز صادق کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے گرین سگنل دے دیا

?️ 7 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی

وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے

?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ

کیا امریکہ نے حیقیقت میں اسرائیل کی امداد بند کر دی ہے؟

?️ 26 جون 2023سچ خبریں: امریکی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اس نے صہیونی بستیوں

غزہ دنیا کی مزاحمت کا دارالحکومت ہے:کولمبیا کے صدر

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:کولمبیا کے صدر پیٹرو سانچیز نے غزہ کے عوام کی قربانیوں

اسرائیلی نوجوانوں میں سے ایک تہائی مقبوضہ علاقوں سے ہجرت کرنے کے لئے تیار

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:  نوجوان اسرائیلی، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے مستقبل کے

ٹرمپ کے مضحکہ خیز بیانات کا سلسلہ پھر سے شروع

?️ 3 جون 2021سچ خبریں:انیو یارک ٹائمز کے ایک رپورٹر کے مطابق سابق امریکی صدر

پی ٹی آئی کو دوسرا بڑا دھچکا، فواد چوہدری کا راہیں جدا کرنے کا اعلان

?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور

امریکہ میں شیٹ ڈاون، ہزاروں امریکی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا

?️ 4 اکتوبر 2025امریکہ میں شیٹ ڈاون، ہزاروں امریکی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے