دنیا کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کم ہے: فواد چوہدری

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  جو چیزیں بیرون  ملک سے لائی جارہی ہیں ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مہنگائی صرف پاکستان میں ہی نظر نہیں آنی چاہئے بلکہ عالمی سطح پر مہنگائی ہے اور اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں، بھارت میں پاکستان کی نسبت مہنگائی کا ریشو زیادہ ہے، مہنگائی ہے لیکن دنیا کی نسبت پاکستان میں کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دنیاکی نسبت پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہیں، فنانس بل کے ذریعے عوام متاثر نہیں ہونگے، ٹیکسز کا بوجھ نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پورےخطےمیں پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے،مشکلات ہیں تسلیم کرتا ہوں لیکن آئندہ5ماہ میں قیمتیں کم ہونگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ  جو چیزیں بیرون ملک سے لائی جارہی ہیں ان کی قیمتیں بڑھی ہیں، عالمی سطح پر مہنگائی ہے بہت سی چیزوں کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن ہم بہت چیزیں درآمد کرتے ہیں، توقع  ہے عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں گی، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونےکی وجہ سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ہم یوکرین کی جنگ میں شریک ہیں:امریکی عہدہ دار

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے ایک ریٹائرڈ جنرل اور مائیک پینس کے قومی

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 6 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک

سربراہ کو تمام اختیارات دینے سے متعلق پیمرا کا فیصلہ کالعدم قرار

?️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)

مغربی کنارے میں ایک بار پھر صیہونی جارحیت؛مجاہدین کا دندان شکن جواب

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کے تسلسل میں صیہونی

شبلی فراز کا بھنگ کے منافع سے متعلق اہم بیان

?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے

ایران کے پاریمانی انتخابات میں خواتین امیدواروں کے اعداد و شمار؛ امریکی میگزین کی زبانی

?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے اپنے ایک تجزیہ میں لکھا ہے

رواں سال 30 کروڑ ڈالرز کے پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کریں گے، وزیرخزانہ

?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

فلسطینی گروہوں کو غیرمسلح کرنے کا معاہدہ

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: دو ہفتے قبل (21 مئی 2025) محمود عباس، فلسطینی خودمختار اتھارٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے