در مملکت صدر امریکا اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے خواہاں

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو اس کوشش کی حمایت کرنی چاہیے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکا (اے پی پی این اے) کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان سب کا ہے اور تمام جماعتوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ گزشتہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کوئی بھی جماعت برسراقتدار ہو لیکن امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی حیثیت سے آپ کو اس کوشش کی حمایت کرنی ہے۔

صدر عارف علوی نے بتایا کہ وہ امریکا میں رہ چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے دیگر امریکی شہریوں کے ساتھ قریبی ذاتی اور پیشہ ورانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تعلقات کو پاکستان کی مدد اور اس سے متعلق بدگمانیاں دور کرنے کے لیے استعمال کریں، اپنے کانگریس مین، خواتین اور سینیٹرز سے رابطہ کریں اور انہیں بتائیں کہ پاکستان کیوں اہم ہے اور اسے کیوں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ افغانستان سے امریکی انخلا بدگمانی کا باعث بنا ہے کیونکہ امریکا اس کی وجوہات سمجھنے کی کوشش کررہا ہے، آپ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں اور سیاسی و سماجی حلقوں میں موجود اپنے دوستوں پر پاکستان کی پوزیشن واضح کریں۔

صدر نے کہا کہ ایسے معاملات پر پاکستانی کمیونٹی کو متحد رہنا چاہیے اور سیاسی اختلافات سے اہم قومی مفادات کو ٹھیس پہنچنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

اس دوران تقریب میں موجود ایک صحافی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کی ملکی سیاست میں امریکی مداخلت کے الزام نے ایسی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

تاہم مذکورہ صحافی کو پی ٹی آئی کے حامیوں نے خاموش کروا دیا جو وہاں بڑی تعداد میں موجود تھے اور انہوں نے صدر کو صحافی کے ان ریمارکس کا جواب دینے سے بھی روک دیا۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستانی چاہے پاکستان میں مقیم ہوں یا بیرون ملک، مگر بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر وہ خاموش نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ امریکی قانون سازوں سے ملیں تو انہیں بتائیں کہ موجودہ بھارتی حکومت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ کیسا سلوک کر رہی ہے، انہیں سمجھائیں کہ صورتحال کتنی سنگین ہے اور اس سے ان کے وجود کو کس طرح خطرہ ہے۔

عمران خان کی حکومت کو گرانے کی مبینہ امریکی سازش سے متعلق سائفر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ وہ یہ معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیج چکے ہیں اور اب کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اس طرح کی تحقیقات کے نتائج کبھی منظر عام پر نہیں لائے گئے، چاہے اس میں ہمارے وزرائے اعظم کے قتل کے واقعات بھی شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں نے معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہم اس میں زیادہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

مشہور خبریں۔

غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

🗓️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق

الضیف اور شہید السنوار کی کچھ نئی تصاویر

🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: پہلی بار عزالدین القسام بریگیڈز کی ملٹری کونسل کے کمانڈ

بعض عرب حکمرانوں کو فلسطین کا نام سننا بھی گوارہ نہیں:جہاد اسلامی

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطین کے تئیں بعض

ابھی تو شروعات ہے؛جہاد اسلامی کا صیہونیوں کو انتباہ

🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان جاری کرکے صیہونی

غیر جانبداری کے ساتھ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں:الیکشن کمیشن آف پاکستان

🗓️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام فارن

دنیا کی دوسری جدید ترین الیکٹرانک فائر بریگیڈ متعارف کرا دی گئی

🗓️ 12 اپریل 2021دبئی(سچ خبریں) دبئی کے محکمۂ شہری دفاع نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ

ایران کے خلاف صیہونیوں کا منصوبہ

🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر خارجہ یائیر لاپڈ جنہوں نے ویانا مذاکرات کی مخالفت

امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے ٹکریں مار رہا ہے؟

🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ ہفتوں کے دوران مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے