?️
پشاور(سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں مسلسل 6 روز سے جاری بارش اور برفباری سے گزشتہ روز مختلف واقعات میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعات ضلع دیر بالا، خیبر اور مرادن میں پیش آئے، محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے پہاڑی علاقوں میں مزید بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
گزشتہ روز دیر بالا میں ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور ان کے ان 4 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ایک زیر تعمیر گھر گرگیا جس میں دیر لیویز کا کانسٹیبل فضل مولا موجود تھا۔
فضل اس واقعے میں زخمی ہوا تاہم اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں بارشوں کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک 8 سالہ بچی ہلاک ہوگئی جبکہ اس کے خاندان کے 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل باڑا کے علاقے اکاخیل میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور ان کی بیٹی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دوسرے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ ہلاک اور خاندان کے دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق اسی طرح کے واقعات میں تحصیل جمرود میں ایک خاتوں اور 3 بچے زخمی ہوئے جبکہ تحصیل باڑا میں ایک بچہ اور ایک بچی زخمی ہوئے۔لنڈی کوتل میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ زیارئی، چنارونہ، مختار خیل، پیرو خیل اور انزاری ٹاپ میں ہفتہ کو موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔
وادی تیرہ جانے والی سڑکیں 4 دن کی مسلسل برف باری کے بعد جمعہ کی رات بند کر دی گئی تھیں، جس کے باعث مکین گھروں کے اندر ہی رہنے پر مجبور ہو گئے اور اشیائے ضروریہ بشمول خوراک کی قلت پیدا ہوگئی۔شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دیر بالا اور دیر زیریں کے اضلاع کے بالائی علاقوں میں متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔
ضلع شانگلہ کے بالائی علاقوں میں جمعہ کی رات بھی شدید برف باری ہوئی، شانگلہ ٹاپ، یختنگے، اجمیر، سپین گھر، گمتل، بہادر سر، کنداو اور دیگر بالائی علاقوں میں جمعہ کی رات 3 فٹ تک برف پڑی جس سے ضلع کی اہم سڑکیں ایک بار پھر بند ہوگئیں۔بالاکوٹ کی تحصیل انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر کوائی کے علاقے سے آگے سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
سوات کے ڈپٹی کمشنر جنید خان نے کہا کہ ضلع کے تمام سیاحتی مقامات بشمول کالام، مالم جبہ، بحرین اور گبن جبہ کو سیاحوں کے لیے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم چھوٹی گاڑیوں یا ایسی گاڑیوں جن کے ٹائروں پر زنجیر نہ لگی ہو کی کالام اور مالم جبہ جانے کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں کیونکہ یہ ان کے لیے خطرناک ہے، تاہم فور بائے فور گاڑیوں اور جن گاڑیوں کے ٹائروں پر زنجیر لگی ہو ان کو وہاں جانے کی اجازت ہے‘۔
ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ گلیات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ مری اور گلیات کے درمیان 15 سے 16 کلومیٹر کے علاقے میں 5 سے 6 فٹ برف پڑی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری گلیات روڈ پر دو مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاع ملی ہے جس سے گاڑیوں کی مری تک رسائی مشکل ہو گئی ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ 2 مشینیں سڑک کو صاف کرنے کا کام کررہی ہیں۔انتظامیہ نے گلیات کے علاقے میں ہوٹلوں کو اگلے احکامات تک سیاحوں کو احاطے سے باہر جانے کی اجازت دینے سے روک دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی بربریت کے خلاف امریکی قانون سازوں کا احتجاج
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے میں ترک نژاد امریکی شہری
ستمبر
السنوار کے قتل پر امریکی اور صہیونی حکام کا رد عمل
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی جانب سے یحییٰ السنوار کے قتل کے
اکتوبر
یاسمین راشد نے بیرون ملک جانے والے افرادکو خوشخبری سنا دی
?️ 3 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے بیرون جانے والے افراد
جولائی
ٹرمپ نے جنوبی افریقہ سے نسل کشی کے دعوؤں کی وضاحت کا مطالبہ کیا
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ
مئی
یحیی السنوار، اس صیہونی ڈاکٹر کی نظر میں جو ان کی رہائی کے خلاف تھا!
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی محافل میں یحیی السنوار کی شخصیت کے بارے میں
مئی
دواسازی کے شعبے میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون پر زور
?️ 13 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں ایران اور پاکستان کے سفارت کاروں، تاجروں
اگست
پاکستان کی سلامتی کو سب سے بڑا خطرہ کیا ہے؟
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا
جون
غزہ میں جنگ کے منظر نامے کو دہراتے ہوئے نیتن یاہو کی نفسیاتی جنگ
?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: دستیاب فیلڈ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی
مارچ