خیبر پختونخواہ میں بجلی گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگے

محکمہ موسمیات

🗓️

پشاور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گھروں پر گری جس کے باعث 3 گھر تباہ ہو گئے مکانات گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے اور اس دوران 11 افراد لقمہ اجل بن گئے ، افسوسناک واقعے اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

ادھر بنگلہ دیش میں شادی کی ایک تقریب میں آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک واقعے کی وجہ سے افسوسناک حد تک ہلاکتیں ہوگئیں، ج جہاں آسمانی بجلی گرنے کے اس واقعے کے باعث آخری اطلاعات تک 16 افراد ہلاک ہو چکے تھے جب کہ دُلہا سمیت متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش ان دنوں مون سون سیزن کی زد میں ہے، جس کی وجہ سے اکثر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں تاہم شادی کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے کو حالیہ کچھ عرصے کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا سب سے افسوسناک اور تباہ کن واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس یکم ستمبر کو صوبہ سندھ کے شہر جامشورومیں این ٹی ڈی ایس کے سوئچ یارڈ پر آسمانی بجلی گر گئی ، جس کے باعث کے الیکٹرک کے 1400 فیڈرز ٹرپ کرگئے اور کراچی کا 80فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ، تاہم آسما نی بجلی گرنے سے سسٹم محفوظ رہا ، جامشورومیں این ٹی ڈی ایس کے یارڈ پر آسمانی بجلی گر نے سے 500کے وی کے یارڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے حیسکو اور کے الیکٹرک کو بجلی فراہمی تعطل آیا،جامشورومیں این ٹی ڈی ایس کے یارڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے سسٹم محفوظ رہا، تاہم بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ۔

بتایا گیا کہ کراچی میں کے الیکٹرک میں بجلی کے بریک ڈاؤن سے سسٹم بیٹھ گیا ، کے الیکٹرک کے 1900میں سے 1400 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں کراچی کا 80فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ، بجلی بند ہونے سے شہر کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی ، ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے کے الیکٹرک کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی جو کہ بعد ازاں این ٹی ڈی ایس سے کے ای کو بجلی بحال کردی گئی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا کانگریس پر حملہ بغاوت کی کوشش تھی: بائیڈن

🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے ایک بیان میں گزشتہ سال 6 جنوری کو

عرب سربراہی اہم اجلاس میں سعودیوں کی معنی خیز غیر موجودگی

🗓️ 25 اگست 2022سچ خبریں:مصر کی میزبانی میں”عرب اتحاد” کے موضوع پر ہونے والے سربراہی

پاکستانی قیادت افغانستان میں امن کی خواہاں ہے: فواد چوہدری

🗓️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطللاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی، امریکا کے سیکریٹری خارجہ نے اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 26 جون 2021پیرس (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے آئے دن افغانستان کے مختلف

کراچی میں دستی بم حملہ

🗓️ 15 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ہفتے کی رات ٹرک

برطانوی وکلاء نے محمد بن زاید پر جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کیا

🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: برطانوی اخبار گارڈین نے کہا کہ وکلاء کا ایک گروپ

عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا، رانا ثنا اللہ

🗓️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے

بستیوں کی توسیع ناامنی کا باعث ہے: سعودی وزیر خارجہ

🗓️ 20 فروری 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے