موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں آیا: وزیر اعظم

خانیوال سانحہ: وزیر اعظم کی ذمہ داروں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں پاناما سکینڈل آیا، موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں، پہلے90 دن میں ہی کرپشن ختم کرنے کا وعدہ پورا کردیا تھا، کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہوگی۔ عوام کو صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت بارے آگاہ کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ترجمانوں کو اپوزیشن کے لانگ مارچ اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ، صحت کارڈ اور صدر ن لیگ شہبازشریف کیخلاف کیسز پر گائیڈ لائنز دی گئیں۔

وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹرانسپرنسی رپورٹ سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں، رپورٹ میں قانون کی حکمرانی سے متعلق چیزوں کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے90 دن میں ہی کرپشن ختم کرنے کا وعدہ پورا کردیا تھا، سابقہ دور حکومت میں پاناما جیسے بڑے مالی کرپشن کے اسکینڈل سامنے آئے جبکہ موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل نہیں ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی منی لانڈرنگ کے کرپشن کیسز مزید اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت بارے آگاہ کیا جائے، عوام کو ترقی کرتی معیشت اور معاشی ترقی سے متعلق بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس سے بھی آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہوگی۔

مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سول قانون میں اصلاحات پراجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو3 سالہ دورحکومت میں نافذ کی گئی اصلاحات اور آئندہ کے لائحہ پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، شاہ محمود قریشی ، فواد چودھری دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے سول قانون میں اصلاحات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں تک فوری اورسستے انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح  ہے، انصاف کی فوری اور یقینی فراہمی کا براہ راست تعلق گورننس کی بہتری سے ہے، حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قانون کی بالادستی کیلئے اصلاحات لے کر آئی، موجودہ دورِ حکومت میں عدلیہ آزاد ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرانے قوانین میں اصلاحاتی تبدیلی کے حوالے سے کسی حکومت نے نہیں سوچا، 1908 کے بعد پہلی دفعہ حکومت سول قانون میں تبدیلی لیکر آرہی ہے۔

مشہور خبریں۔

مصطفی قتل کیس، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہائی پروفائل کیس میں بلاتفریق کارروائیوں کے احکامات جاری کردیئے

?️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مصطفی قتل کیس

الیکشن کمیشن کوحلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ کرانا چاہیے، سعید غنی

?️ 17 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا

رمضان المبارک میں دکھائے جانے والے خصوصی ڈرامے

?️ 24 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک

ہم ہر جنگ میں فاتح ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں امریکی فوجی اڈے

ایلون مسک نے وِکی پیڈیا کو ٹکر دینے کے لیے گروکی پیڈیا متعارف کروا دیا

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے دنیا

9 مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، عمر ایوب

?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا

صیہونیوں کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے کے اہداف

?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے جمعے کے روز غزہ کی جنگ میں

ایران کا تل ابیب میں صیہونی اسلحہ ساز تحقیقی مرکز پر میزائل حملہ

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے ایک میزائل نے تل ابیب میں واقع اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے