🗓️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور نگران حکومت کے قیام کے بعد 90 دن میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کرانے کی درخواست پر صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی کی 90 دن میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کرانے کے حوالے سے درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں انتخابات کرانا لازمی ہے، گورنر خیبرپختونخوا نے ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔
وکیل نے مزید کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کہتے ہیں کہ امن و امان کا مسئلہ ہے، ایسے حالات میں الیکشن کا انعقاد مشکل ہے۔
معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اب 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کرارہے ہیں، اب حالات ٹھیک ہیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا وہاں پر امن و امان کا مسئلہ نہیں ہے؟
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق 90 دن میں الیکشن کرانا لازمی ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل عامر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ گورنر 36 دن تک الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق 36 دن مشاورت کرنے کے بعد وہ تاریخ دے سکتے ہیں، ابھی 36 دن پورے نہیں ہوئے ان کی یہ درخواست قبل ازوقت ہے۔
عدالت نے کہا کہ ہم قبل از وقت نوٹس جاری کردیتے ہیں، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن اپنا جواب جمع کرائیں۔
بعد ازاں عدالت نے صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ 31 جنوری کو پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اور نگران حکومت کے قیام کے بعد 90 دن میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کرانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، لہٰذا عدالت اس سلسلے میں اپنا کردار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کا پابند کرے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے 17 جنوری کو آئین کے آرٹیکل 112 (1) کے تحت اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کردی تھی۔
محمود خان نے اپنی ٹوئٹ میں سمری بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ دو تہائی اکثریت حاصل کرکے قائد عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بنائیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے 18 جنوری کو سابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق ارسال کی گئی سمری پر دستخط کردیے تھے۔
اعظم خان کو صوبے کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا اور 26 جنوری کو 15 رکنی نگران کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔
مشہور خبریں۔
’علی امین گنڈاپور عمران خان سے بڑا لیڈر نہیں‘ پی ٹی آئی کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
🗓️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک
اکتوبر
صیہونی فوج کی دفاعی طاقت میں کمزوری؛ قابض حکومت کی تباہ کن کمی
🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے کہ متعدد
نومبر
طوفان الاقصیٰ میں ہلاک ہونے والے صہیونی
🗓️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے بالآخر 15 ماہ بعد اعتراف کیا کہ
جنوری
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شبوا صوبے کو القاعدہ کے حوالے کرنے کے خواہاں
🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: عسکری ذرائع نے ہفتے کے روز یمن کے شبوا صوبے
دسمبر
اسرائیل ایران کے خلاف فوجی حملے کی غلط فہمی میں نہ رہے:صیہونی اخبار
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے صیہونی حکومت
دسمبر
امریکی فوج میں ذہنی عارضے میں مبتلا افراد کی بھرتی
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
دسمبر
نیتن یاہو کی صہیونی فوج پر شدید تنقید؛ وجہ؟
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اپنے بیان میں غزہ کی
جون
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس کا اسرائیل کو سخت انتباہ
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے اسماعیل ہنیہ کی
جولائی