?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کے سبب مختلف اضلاع میں حادثات سے7 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا کے مطابق بنوں کے علاقہ معاویہ گاؤں میں بارش کے باعث دیوار گرگئی، جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی بچوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، بچوں کی عمریں 6 سے لے کر 9 سال کے درمیان ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق باجوڑ میں گزشتہ رات خڑیان میں مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق، خاوند اور ایک بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔
ایبٹ آباد میں گزشتہ رات ہونے والی طوفانی ہواؤں اور بارش سے بجلی کے پول سڑک پر آگرے، شدید بارشوں کے باعث قراقرم ہائی وے اور ہزارہ موٹروے حویلیاں سے قلندرآباد تک بند کردی گئی۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ صوبہ بھر میں مختلف حادثات میں7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں، مزید کہنا تھا کہ چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنوں اور باجوڑ میں پیش آئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع میں کچی چھتیں و دیواریں گرنے سے جزوی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔
دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے، مزید بتایا کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار بھی جاری کردیے، جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش دیر میں 64 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ مالم جبہ میں 55، پشاور میں 48 ملی میٹر، تخت بھائی میں 33 ملی میٹر، کالام میں 32 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ چراٹ میں 56، پاراچنار میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں 5 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔


مشہور خبریں۔
کورونا:ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی
اپریل
عطاء تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر اتوار کو قومی سلامتی بارے اہم بریفنگ دیں گے
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
مئی
جنین میں صیہونیوں کے ظلم سے فلسطینی خاتون کی شہادت
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: جنین میں مقیم ایک آزاد فلسطینی خاتون وفا جرار صہیونی
اگست
افغانستان میں امریکی فوج کی کمان کرنے والے جنرل نے جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے اہم قدم اٹھالیا
?️ 13 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں امریکی فوج کی کمان کرنے والے جنرل
جولائی
حکومت کا صوبوں پر آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے پر زور
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا
اکتوبر
ملک کیسے ترقی کرے گا؟: بیرسٹر سیف
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے
جولائی
ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستان سے 3 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
?️ 16 اکتوبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی
اکتوبر
نیتن یاہو اور بائیڈن کے درمیان لڑائی کیوں تیز ہو گئی؟
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کی گہرائی اور وسعت کے بڑھنے کے
اپریل