?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت، مقامی بینکوں اور ترقیاتی مالیاتی اداروں نے پی آئی اے کے تجارتی قرضوں کے حوالے سے مذاکرات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں، اس طرح قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کی راہ میں حائل آخری رکاوٹیں بھی دور ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتظامات کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کا کمرشل مقامی قرضہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو منتقل کیا جائے گا، جسے وفاقی حکومت نے تنظیم نو کے لیے قائم کیا ہے۔
پی آئی اے سی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس پیش رفت نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے پی آئی اے سی ایل کی قانونی طور پر علیحدگی کے لیے اسکیم آف ارینجمنٹ (ایس او اے) کو حتمی شکل دینے کی راہ ہموار کردی۔
وفاقی کابینہ نے رواں برس 6 فروری کو اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔
پی آئی اے کی نجکاری وفاقی حکومت کے لیے ترجیحی ایجنڈا رہا ہے، اور یہ پیش رفت قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کے لیے پیچیدہ تنظیم نو کی مشقوں میں سے ایک ہے، یہ انتظام پی آئی اے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے ایک قابل عمل کاروباری کیس بنانے میں مدد کرے گا۔
بیان میں بتایا گیا کہ مقامی بینکوں اور ڈی ایف آئیز نے حکومت کے نجکاری کے اقدام پر پختہ عزم اور پی آئی اے کے کمرشل مقامی قرض کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں اپنے مکمل تعاون کا مظاہرہ کیا۔
قرض کی منتقلی کے باہمی متفقہ تجارتی پہلوؤں کا احاطہ کرنے والی ٹرم شیٹ پر پی آئی اے سی ایل، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی اور قرض دینے والے بینکوں کے درمیان دستخط کیے گئے۔
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے امور جانفشانی سے چلانے کے لیے 26 مارچ کو وفاقی کابینہ نے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی تھی، جبکہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو اس کا چیئرمین مقرر کیا گیا، بورڈ میں 7 آزاد ڈائریکٹرز اور 4 حکومتی عہدیدار شامل ہوں گے۔
بورڈ نے افتتاحی اجلاس میں قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کے حوالے سے ایس او اے کی توثیق کی تھی۔
پی آئی اے سی ایل اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈز کی جانب سے اس کے مسودے کی منظوری کے بعد تنظیم نو کے لیے 28 مارچ کو ایس ای سی پی میں درخواست دے دی گئی۔


مشہور خبریں۔
امریکی کانگریس کے ارکان نے ایپسٹین کی تمام فائلیں جاری نہ کرنے پر احتجاج کیا
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ارکان نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے
دسمبر
وزیر خزانہ نے اپنی پہلی کانفرنس میں اہم فیصلے پر نظر ثانی کا عندیہ دے دیا
?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ کی حیثیت سے اپنی پہلی نیوز کانفرنس
اپریل
حکومت کی مشکلات میں اضافہ
?️ 22 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومتی اتحاد مین شامل جماعتوں کے وعدے پورے نہ
جون
عراق میں داعش کے 9 دہشت گرد گرفتار
?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:عراق کی سیکیورٹی فورسز نے اس ملک کے شمال مشرقی شہر
مئی
بحیرہ احمر میں امریکہ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کیا جس میں
جنوری
ملک بھر میں سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹوں کے لئے پابندی لگا دی گئی
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے چیئرمین
اپریل
اعلٰی عدلیہ کے سابق ججز کے خلاف کارروائی پر وفاقی حکومت کی اپیل، فریقین کو نوٹس جاری
?️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اعلٰی عدلیہ کے سابق ججز
جنوری
لیکود ایک مجرمانہ تنظیم ہے
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: لیکود (نیتن یاہو کی پارٹی) کے رویے نے اس تحریک
مئی